وزیر اعظم کی طرف سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی تجویز مسترد

نیوز ڈیسک

وزیر اعظم عمران خان نے  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سینئر کھلاڑیوں  کی طرف سے دی گئی ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی تجویز مسترد کردی ہے

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کپتانوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے کا معاملہ زیرِ بحث آیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز نے وزیراعظم کے سامنے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈپارٹمنٹس کی بحالی کا مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ  ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے کئی مقامی کھلاڑی بے روزگار ہوئے ہیں

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وزیراعظم عمران خان نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی تجویز مسترد  کردی ہے. ان کا کہنا تھا کہ ریجنل کرکٹ سب سے بہترین ڈومیسٹک اسٹرکچر ہے

عمران خان نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرانا ڈومیسٹک اسٹرکچر ختم ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات کا اندازہ ہے، لیکن اگر کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو اس کا واحد حل ڈومیسٹک ریجن کرکٹ ہی یے. ان کا کہنا تھا کہ نظام بدلنے سے نتائج یکدم برآمد نہیں ہوتے، نئے ڈومیسٹک ڈھانچے سے حقیقی ٹیلنٹ اوپر آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close