کراچی میں ڈاکو راج، نجی بینک کے درجنوں لاکرز لوٹ لئے گئے

ویب ڈیسک

سخی حسن کے قریب نجی بینک میں نقب زنی کی واردات ہوئی ہے. نامعلوم ملزمان درجنوں بینک لاکرز سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے، جس میں نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی دستاویز بھی شامل ہیں

پولیس کے مطابق ملزمان نے رات گئے واردات کی، بینک میں گُھسنے والے ملزمان کی تعداد چار سے پانچ تھی، اور وہ ویلڈنگ کٹر مشین ساتھ لائے تھے، ملزمان نے درجنوں لاکرز کاٹے اور نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی دستاویز لوٹ کرلے گئے

پولیس نے بینک گارڈز کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے، اور اس بات کا بھی تخمینہ لگایا جارہا ہے کہ  لاکرز سے کتنی مالیت کا سامان چوری ہوا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close