حیدر آباد : سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں مختارکار ماجد خاصخیلی کے گھر سے نوجوان کی لاش ملنے کے بعد ملازم عثمان سومرو کے ورثا کی ماجد خاصخیلی کے گھر پر حملےکی وڈیو سامنے آئی ہے
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل افراد نے ماجد خاصخیلی اور پولیس اہلکار پر ڈنڈوں سے تشدد کیا
واضح رہے کہ قاسم آباد کے علاقے میں مختارِ کار ماجد خاصخیلی کے گھر سے لاش ملنے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی ہے
ڈی آئی جی شرجیل کھرل کے مطابق مشتعل افراد نے مختارکار ماجد خاصخیلی کے گھر کا گھیراؤ کر لیا اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مختارکار ماجد خاصخیلی اور ان کے دو بھائی زخمی ہو گئے
کمشنر عباس بلوچ کا کہنا ہے کہ مختارکار ماجد خاصخیلی کی حالت تشویش ناک ہے
انہوں نے بتایا کہ ماجد خاصخیلی اور ان کے بھائی کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے
کمشنر عباس بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایس ایچ او کا سر پھاڑ دیا، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے
بعد ازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہونے لگے
مظاہرین کے منتشر ہونے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک بحال ہونا شروع ہو گیا.