جادوئی نقشہ اور کھڑکی، نقشے پر مقناطیس رکھیں اور کھڑکی پر اس جگہ کا  براہ راست منظر دیکھیں

ویب ڈیسک

نیویارک – کووڈ کی وبا کے دوران دنیا کے اکثر ممالک میں لوگ گھروں تک محصور رہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، اب اومیکرون سے دوبارہ حالات مخدوش ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے

ایسی ہی صورتحال سے دوچار اور بہت عرصے وبا کے لاک ڈاؤن میں رہنے والے ایک انجینیئر ایلکس شیکسپیئر نے ایک نقشہ اور ایک مجازی (ورچوئل) کھڑکی بنائی ہے. جب چھوٹا مقناطیسی طیارہ نقشے پر رکھا جاتا ہے تو کھڑکی میں عین اسی جگہ کا منظر دکھائی دیتا ہے

اس جادوئی تخلیق کے موجد ایلکس شیکسپیئرکہتے ہیں کہ عالمی فضائی سفر بند ہوچکے ہیں اور لوگ اب بھی دنیا کے نظاروں کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں

اسی طرح ایلکس نے ایک فور کے ڈسپلے بنایا ہے، جس پر ہوبہو کسی کھڑکی کا گمان ہوتا ہے ۔ جیسے ہی آپ مقناطیسی طیارہ نقشے پر نقش کسی مقام پر چپکاتے ہیں۔ کھڑکی میں براہِ راست اس جگہ کی بلند معیاری وڈیو کھلتی ہے، جو عین اسی وقت کے منظر کو ظاہر کررہی ہوتی ہے

ایلکس شیکسپیئر ہارڈویئر ہیکر بھی ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے حقیقت سے قریب تر ڈسپلے تیار کیا ہے۔ لیکن یہ جعلی کھڑکی درحقیقت ایک ڈسپلے اسکرین ہے۔ اس میں اعلیٰ معیار کی ایل ای ڈی روشنیاں نصب ہیں، جو منظر کو بہت واضح دکھاتی ہیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ چھت پر ایک تھرمل کیمرہ بھی لگایا گیا ہے، جو کھڑے ہونے والے پوزیشن کو دیکھتے ہوئے منظر کو سیدھا یا ترچھا ظاہر کرتا ہے اور اس پر مزید حقیقت کا گمان ہوتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close