سردار رند کی حمایت کے بعد قدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بننے کی راہ ہموار

نیوز ڈیسک

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے سردار یار محمد رند کی حمایت کے بعد عبدالقدوس بزنجو کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ، بلوچستان کے صدر و پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (بعپ) کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو اور اسپیکر کے لئے امیدوار میر جان محمد جمالی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد میر عبدالقدوس بزنجو کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہوار ہو گئی ہے

اس بات کا اعلان انہوں نے بدھ کو سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ”میڑھ“ کے طور پر آنے والے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی، بعپ کے قائم مقام صدر میر ظہور احمد بلیدی، وزارت اعلیٰ کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو، اسپیکر کے امیدوار میر جان محمد جمالی، سینیٹرز منظور احمد کاکڑ، عبدالقادر، بعپ کے بانی و سینیٹر سعید احمد ہاشمی، سابق صوبائی وزراء حاجی اکبر آسکانی، حاجی نور محمد دمڑ، میر نصیب اللہ مری سمیت دیگر بھی موجود تھے

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم جرگے کی صورت میں سردار یار محمد رند کے پاس آئے، ان سے درخواست کی کہ ہم صوبے، مرکز اور سینیٹ میں بی اے پی کے اتحادی ہیں، آگے بھی ہمیں ساتھ چلنا ہے، امید ہے بلوچستان میں نئی بننے والی حکومت تحریک انصاف کا خیال رکھتے ہوئے حکومتی شراکت داری میں پارٹی کو اس کا پوار حصہ دے گی

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف صوبے میں کمزور ہو اور ہماری پارٹی کے ارکان کو نظر انداز کیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close