اونٹ چڑھے کو کتا کاٹے.. ویکسین کی تین ڈوز لگوانے والا اومیکرون کا شکار!

ویب ڈیسک

ممبئی – ایک ضرب المثل ہے کہ اونٹ چڑھے کو کتا کاٹے، جی ہاں وقت جب خراب چل رہا ہوتا ہے، تو اُونٹ پہ بیٹھے شخص کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے

ایسا ہی کچھ بھارت میں ویکسین کی تین ڈوز لگوانے والے ایک شخص ساتھ ہوا، جو باوجود ویکسین کی تین ڈوز کے، اومیکرون کا شکار ہو گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق انتیس سالہ شخص امریکا سے واپس آیا تھا۔ ممبئی ائیرپورٹ پر ٹیسٹ میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد اسے احتیاطی تدابیر کے طور پر اسپتال میں داخل کر دیا گیا

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) کے مطابق، اسے فائزر کی تین خوراکوں سے ویکسین لگائی گئی تھی

یہ شخص 9 نومبر کو نیویارک سے ممبئی پہنچا تھا۔ بعد میں، بی ایم سی نے اس کا سراغ لگایا اور RT-PCR ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کیے، ۔ جس کے بعد نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (NIV) پونے کو بھیجے گئے، جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ اومیکرون ویرینٹ سے متاثر تھا

ہسپتال ذرائع کے مطابق، مریض کو Pfizer-BioNTech CoVID-19 ویکسین کی دو خوراکوں کے ساتھ مکمل طور پر ٹیکہ لگایا گیا تھا، جو امریکہ میں Comirnaty کے نام سے فروخت کی جاتی ہے۔ بعد میں، اس نے فائزر کا ایک بوسٹر شاٹ بھی لیا، جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے، جو کووڈ کے خلاف اضافی تحفظ فراہم کرتا ہے

نیشنل کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر راہول پنڈت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ہمیں تیملن چار ہفتوں تک انتظار کرنا پڑے گا

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے متاثر ہونے والے شخص میں کوئی علامات نہیں ظاہر ہوئیں۔ ممبئی میں اومیکرون کے چالیس مریضوں میں سے کسی میں بھی مرض کی سنگین علامات موجود نہیں ہیں۔ بھارت میں اومیکرون سے متاثر افراد کی تعداد ایک سو ہوگئی ہے

اِدہر پاکستان میں برطانیہ پلٹ شخص کو تلاش کر لیا گیا ہے، جو اومیکرون مثبت آنے پر قرنطینہ سے بھاگ گیا تھا. محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض نے اپنا پاسپورٹ لینے کے لیے رابطہ کیا تھا

محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہے کہ متاثرہ مریض کو سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں دوبارہ قرنطینہ کر دیا گیا ہے

واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اومیکرون کا دوسرا کیس 17 دسمبر کو سامنے آیا تھا، جس کی محکمۂ صحت کے ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی، جبکہ اومیکرون سے متاثرہ مذکورہ شخص قرنطینہ سے فرار ہو گیا تھا

محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق اومیکرون وائرس میں مبتلا پینتیس سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی افریقی قسم اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اومیکرون سے متاثرہ پینسٹھ سالہ خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close