وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی. ”وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ؟“

نیوز ڈیسک

اسلام آباد – قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی جس کے بعد اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیا

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کی۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے قرارداد پڑھی

تحریک عدم اعتماد پر ارکان کی گنتی کی گئی، مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر تحریک کو پیش کرنے کی اجازت دی گئی

تحریک پیش کرنے پر ایوان میں اپوزیشن کے ارکان نے ڈیسک بجائی اور نعرے لگائے

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھبیسویں ترمیم کا بل پیش کرنا مناسب نہیں

تحریک پیش ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات شام چار بجے تک ملتوی کردیا

اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں 160 ممبران شریک ہوئے جبکہ شاہ زین بگٹی کے اپوزیشن میں شامل ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 163 ہے

جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی اپوزیشن کے اجلاس سے غیر حاضر رہے، جبکہ اپوزیشن کے ایک رکن علی وزیر گرفتاری کے باعث شریک نہ ہو سکے. اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جام عبدالکریم بیرون ملک ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی۔

اس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد اجلاس دو دنوں کے لیے ملتوی ہوجائے گا

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دو روز وقفے کے بعد اجلاس میں عدم اعتماد پر بحث ہوگی، ایک ہفتے کے اندر عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی

اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن کو آئین کے مطابق اجلاس چلانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے

زرداری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کہہ دیا

خیال رہے کہ اس اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن اجلاس میں شریک ہوئے

اپوزیشن کے اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ، حکومت کو شکست دینے سے متعلق آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور رانا ثنا اللّٰہ کو وزیر داخلہ بول دیا

متحدہ اپوزیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی

ادہر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد عمران خان کو قائم مقام وزیراعظم قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ تحریک کی کامیابی یا ناکامی تک عمران خان قائم مقام وزیر اعظم ہوں گے

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نتائج آچکے ہیں، اب جشن کا وقت ہے، جشن پورے ملک میں ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close