رسیوں میں جکڑی آٹھ سو سال قدیم ممی دریافت

ویب ڈیسک

لیما، پیرو – آثارِ قدیمہ، ممیوں اور حیرت انگیز داستانوں کی سرزمین پیرو سے ایک اور دریافت ہوئی ہے۔ یہ ایک ممی ہے، جو رسیوں میں جکڑی گئی ہے اور بہت تکلیف دہ حالت میں اکڑوں بیٹھی ہے

نیشنل یونیورسٹی آف سان مارکوس کے محققین نے پیرو کے دارالحکومت لیما سے پچیس کلومیٹر دور، آثارِ قدیمہ کی ایک سائٹ کاہا مورکیلا میں اس ممی کو دریافت کیا ہے

ممی کا چہرہ اس کے دونوں ہاتھوں سے  ڈھانپا ہوا ہے اور اسے اکڑوں بٹھایا گیا ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مردے کی بے حرمتی یا تشدد نہیں، بلکہ اس وقت دفنانے کی ایک رسم تھی جو اس تہذیب میں عام تھی

محتاط اندازے کے مطابق یہ آٹھ سے بارہ سو سال قدیم ہے، جو ہسپانوی عہد سے پہلے کا دور تھا بلکہ شاید ”انکا تہذیب“ سے بھی پہلے کے عہد سے تعلق رکھتی ہے

ماہرین نے بتایا کہ یہ پچیس سے تیس سالہ نوجوان کی لاش ہے، جو اسی علاقے کی پہاڑوں پر رہتا تھا

قبل ازیں ماہرین نے اس سال اکتوبر میں یہاں دوبارہ تحقیق اور کھدائی شروع کی تھی، جس کے بعد کئی اہم اشیا سامنے آئی ہیں. تاہم ممی ان میں سب سے اہم دریافت ہے۔ ماہرین کو توقع نہیں تھی کہ وہ اتنی اہم دریافت کرسکیں گے

ممی کے مقبرے کے باہر سیپیاں اور دیگر ٹکڑے ملے ہیں، لیکن ساحلِ سمندر یہاں سے پچیس کلومیٹر دور ہے۔ کئی قبروں سے اونٹ نما جانور لاما کی ہڈیاں بھی ملی ہیں، کیونکہ قدیم پیرو میں ان کا گوشت رغبت سے کھایا جاتا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close