صدر ٹرمپ کے 20 ہزار سے زیادہ جھوٹے دعوؤں سے بنی "دیوارِ جھوٹ”

نیوز ڈیسک

امریکی کاؤنٹی مین ہٹن کی مرکزی شاہراہ پر ایکایسی دیوار بنائی گئی ہے جس میں صدر ٹرمپ کے 20 ہزار سے زیادہ جھوٹے دعوؤں کو رنگین کاغذوں پر لکھ کر چسپاں کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں کی دیوار کو نقصان پہنچانے کے باوجود ’دیوارِ جھوٹ‘ کی نمائش جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصوری اور آرٹ سے وابستہ کچھ افراد نے 100 فٹ طویل ایک ایسی دیوار تعمیر کی ہے جس پر صدر ٹرمپ کے آغاز اقتدار سے لے کر اب تک کیے گئے 20 ہزار سے زائد جھوٹے دعوے، غلط اعداد و شمار اور حقیقت سے عاری بیانات کو رنگین کاغذوں پر لکھ کر دیوار پر چسپاں کیا گیا ہے

امریکی کاؤنٹی مین ہٹن میں قائم اس دیوار کو ’دیوارِ جھوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس دیوار کے منتظمین نے باقاعدہ نمائش کے لیے ایک میوزک فیسٹیول کا انعقاد بھی کرنا چاہا جس میں شرکت کے لیے سوشل میڈیا پر امریکیوں کو دعوت بھی دی گئی تاہم صدر ٹرمپ کے حامیوں نے دیوار کو نقصان پہنچانے کی غرض سے حملہ کردیا

صدر ٹرمپ کے حامیوں نے دیوار کو توڑنے کی کوشش کی اور اس پر ’ ٹرمپ کو ووٹ دو یا مرو‘ اور “پیچھے کھڑے ہو جاؤ” جیسے نعرے لکھ دیئے تاہم پولیس نے ہلڑبازی کرنے والوں کو قابو کرلیا اور دیوار کی نمائش اپنے پروگرام کے مطابق جاری ہے۔  "دیوارِ جھوٹ” ریڈیو فری بروکلین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بوہلر اور ٹام ٹینی کا اشتراکی عمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close