اور جب ٹریفک میں پھنسے ڈاکٹر نے مریض کی جان بچانے کے لیے تین کلو میٹر دوڑ لگا دی

ویب ڈیسک

جنوبی بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک ڈاکٹر کو ایک مریض کی ایمرجنسی سرجری کے لیے کال موصول ہوئی، وہ فوراً اپنی گاڑی میں ہسپتال روانہ ہوئے لیکن ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے

ٹریفک میں اپنی کار پھنسنے کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر ٹریفک کھلنے کا انتظار کرنے کے بجائے گاڑی سے اترے اور ہسپتال کی جانب دوڑ لگادی

ٹریفک میں پھنسنے کے بعد تین کلومیٹر دوڑ کر ہسپتال پہنچنے والے ڈاکٹر کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے

یہ واقعہ 30 اگست کو پیش آیا، جب پیٹ کے امراض کے سرجن ڈاکٹر گووند نندہ کمار جنوب مشرقی بنگلورو کے علاقے سرجا پور میں منی پال ہسپتال جاتے ہوئے ٹریفک میں پھنس گئے تھے

ان کے ایک مریض کافی عرصے سے پتے کی بیماری میں مبتلا تھے، اور انہیں فوری طور پر سرجری کی ضرورت تھی

جب ڈاکٹر گووند نندہ کمار کو معلوم ہوا کہ ٹریفک جام ان کے مریض کی جان کو خطرے میں ڈال دے گا تو انہوں نے اپنی کار سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا

انہوں نے ہسپتال پہنچنے کے لیے تین کلومیٹر تک دوڑ لگائی جس کے بعد انہوں نے مریض کا آپریشن کیا، جو کامیاب رہا

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بنگلورو (سابقہ بنگلور) میں چار دہائیوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے مکانات، سڑکیں اور مضافاتی علاقے زیر آب آگئے۔ جس پر ناقص منصوبہ بندی اور خطرے سے نمٹنے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا گیا

کئی علاقوں میں پانی میں ڈوبے مکانوں کے مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے بچانا پڑا

بارش کے بعد ملبہ ہٹانے والی گاڑیاں اور امدادی کارکنوں کی شہر میں آمد کے بعد ٹریفک جام کی صورت حال مزید خراب ہو گئی

ڈاکٹر گووند نے اپنی دوڑ لگانے کی مختصر وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے وڈیو کے ساتھ لکھا: ’کبھی کبھی آپ کو وہی کرنا پڑتا ہے، جو آپ کو کرنا ہے!‘

این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا ’میں ہر روز وسطی بنگلورو سے اس کے جنوب مشرق میں واقع علاقے سرجا پور کے منی پال ہسپتال جاتا ہوں

’میں سرجری کے لیے وقت پر گھرسے نکلا۔ جیسے ہی میں نے ہسپتال پہنچنا تھا، میری ٹیم سرجری کے لیے مکمل طور پر تیار ہوتی

’بہت زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے میں نے کار ڈرائیور کے پاس چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور دوسری بار سوچے بغیر ہسپتال کی طرف بھاگا‘

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ان کی ٹیم ان کا انتظار کر رہی تھی اور مریض کو پہلے ہی بے ہوشی کا ٹیکہ لگا دیا گیا تھا تاکہ ڈاکٹر کے آپریشن تھیٹر پہنچتے ہی آپریشن شروع کر سکے

ڈاکٹر کا کہنا تھا ”آپریشن کامیاب رہا اور مریض کو ہسپتال سے گھر سے بھیج دیا گیا“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close