بی ایم ڈبلیو اسپورٹس کار جیسی نظر آنے والی یہ الیکٹرک کار اپنی ہیئت کے اعتبار سے ایک بھاری گاڑی معلوم ہوتی ہے، لیکن ماحولیات پر اس کا اثر بہت ہلکا بلکہ مثبت ہے
ڈچ طلبہ کی تیار کردہ یہ انوکھی گاڑی نہ صرف انتہائی کم کاربن پیدا کرتی ہے بلکہ یہ کاربن کو جذب بھی کرتی ہے
اس کار کو تیار کرنے والے ٹی یو ایکوموٹیو کے فنانس مینیجر اور اینڈہووین یونیورسٹی کے طالب علم یینس لاہے کا کہنا ہے ’ہمارا مقصد ہے کہ ہم ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں‘
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس کار کو زیرو ایمیشن موبلٹی یعنی زیم کا نام دیا گیا ہے
یینس لاہے کے مطابق لیتھیم آئن بیٹری سے چلنے والی اس گاڑی کے زیادہ تر حصے تھری ڈی پرنٹڈ ہیں
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کا ہدف کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو کم سے کم کرنا ہے
بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں تقریباً نہ ہونے کے برابر کاربن کا اخراج کرتی ہیں، جو کہ کمبسشن انجن کے مقابلے میں بہت کم ہے
اینڈہوین کی ٹیم کے مطابق زیم اپنے دو فلٹرز کی مدد سے بیس ہزار میل تک ڈرائیونگ کے دوران دو کلو گرام تک کی کاربن کو جذب کر سکتی ہے
اس کو تیار کرنے والی ٹیم ایسا مستقبل چاہتی ہے جس میں ان فلٹرز کو چارجنگ سٹیشنز پر خالی کیا جا سکے
یونیورسٹی طلبہ پر مشتمل یہ ٹیم امریکہ میں مشرقی ساحل سے سلیکون ویلی تک مختلف کمپنیوں اور یونیورسٹیز میں اس گاڑی کی نمائش کر رہی ہے۔