واٹس ایپ، آئی فون صارفین کےلیے دو بہترین فیچر متعارف 

ویب ڈیسک

میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایسے دو نئے فیچر متعارف کروا دیے ہیں، جن کا صارفین کو شدت ست انتظار تھا
نئی اپ ڈیٹ کے بعدآئی فون iOS ورژن 2.21.71 کے استعمال کنندہ اپنی چیٹ میں آنے والی تصاویر کو کھولے بنا ہی دیکھ سکیں گے۔ اس نئے فیچر کی بدولت اب صارف ایک چوکور پری ویو کے بجائے پہلے سے زیادہ بڑے اور نمایاں طریقے سے تصاویر اور ویڈیوز کا پری ویو دیکھ سکیں گے
واٹس ایپ کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا دوسرا اہم فیچر’ ڈِس اپیئرنگ میسجز‘ کا ہے جس کا دائرہ اینڈرائڈ سے آئی فون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد گروپ میں شامل تمام ارکان ’ڈِس اپیئرنگ میسج‘ کی ترتیبات تبدیل کر سکتے ہیں
اس سے قبل صرف گروپ ایڈمن کو ہی اس فیچر کو ایکٹویٹ اور ڈس ایکٹویٹ کرنے کا حق حاصل تھا
واٹس ایپ کا ’ ڈِس اپیئرنگ میسج‘  فیچر استعمال کنندہ کو ایسے پیغامات بھیجنے کی اجازت دیتا ہے، جو سات دن بعد خود بخود ہی ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر استعمال کنندہ سات دن تک واٹس ایپ نہیں کھولے، تب بھی یہ پیغامات مقررہ مدت کے بعد غائب ہو جاتے ہیں، تاہم ان پیغامات کا پری ویو نوٹیفیکیشن میں اس وقت تک ظاہر ہوتا رہے گا، جب تک واٹس کھل نہیں جاتا
دریں اثنا واٹس ایپ غائب ہوجانے والے پیغامات کا دورانیہ سات دن سےکم کر چوبیس گھنٹے کرنے کی آزمائش کر رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close