Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

غلام بنائے رکھنے کی ڈھائی سو سالہ طویل تاریخ، انسانیت کے خلاف جرم: نیدرلینڈز کے وزیراعظم کی معافی

By Akhtar Rasool
دسمبر 20, 2022 2 Min Read
0

نیدرلینڈز میں انسانوں کو غلام بنائے رکھنے کی ڈھائی سو سالہ طویل تاریخ ہے، جس پر ملک کے وزیراعظم مارک روٹا نے سرکاری طور پر معافی مانگی ہے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غلامی کی روایت کے باقاعدہ خاتمے کے ڈیڑھ سو سال بعد نیدرلینڈز کی جانب سے معافی سامنے آئی ہے

وزیراعظم مارک روٹا نے تقریر کے دوران غلامی کی روایت کو ’انسانیت کے خلاف جرم‘ قرار دیتے ہوئے کہا ”آج ڈچ حکومت کی جانب سے میں ڈچ ریاست کے ماضی کے اقدامات پر معافی مانگتا ہوں“

واضح رہے کہ ڈچ ریاست میں انسانوں کو غلام بنانے اور ان کی تجارت کی طویل تاریخ ہے، جب سولہویں اور سترہویں صدی میں افریقہ سے چھ لاکھ غلاموں کو جہازوں پر جنوبی امریکہ اور کریبین میں قائم نوآبادیوں میں لے جایا گیا تھا

وزیراعظم مارک روٹا نے مزید کہا ”غلام بنائے گئے افراد اور ان کے آباؤ اجداد کو شدید تکالیف سے گزارنے کی ذمہ داری نیدرلینڈز کی ریاست پر عائد ہوتی ہے“

نیدرلینڈز کے وزرا نے سرکاری سطح پر معافی مانگنے کے لیے ان تمام نوآبادیوں کا دورہ کیا، جن پر ڈچ ریاست ڈھائی سو سال تک حکومت کرتی رہی۔
وزرا نے جنوبی امریکہ اور بحیرہ کریبین میں قائم کی جانے والی سات نوآبادیوں کا دورہ کرتے ہوئے غلامی کے اقدامات کی کھلے الفاظ میں مذمت کی

نیدرلینڈز کی حکومت نے آئندہ سال سے یادگاری تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے سماجی سرگرمیوں کے لیے 212 ملین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے

ڈچ نوآبادی سورینام میں غلام سے آزادی کا ڈیڑھ سو سالہ جشن بھی منایا جائے گا جسے مقامی زبان میں ’کیٹی کوٹی‘ کہتے ہیں، جس کے معنی ہیں ’زنجیروں کو توڑنا‘

تاہم ڈچ حکومت پر تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ یہ تمام منصوبے متعلقہ ممالک کے ساتھ مشاورت کے بغیر یکطرفہ طور پر بنائے گئے ہیں، جو ان کے نوآبادیاتی رویوں کو ظاہر کرتا ہے

جبکہ ڈچ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں بھی کہا تھا کہ ماضی کے اقدامات پر معافی مانگنے کے لیے درست موقعے کا چناؤ ایک ’پیچیدہ معاملہ‘ ہے۔

Tags:

adventures of sherlock holmes sir arthur conan doyleagainstamerican historyapologiesapologizesbritain slavery reparationscanadian prime minister justin trudeaucrime against humanitycrime against humanity definitionCrimescrimes against humanitycrimes against humanity definitioncrimes against humanity international lawcrimes against humanity vs war crimesdifference between crimes against humanity and genocidedutchdutch pm apologizes for slaverydutch prime ministerdutch prime minister mark ruttedutch prime minister slaverydutch slaverygreek prime ministergreek prime minister apologizes for wildfire responseHistoryhistory documentaryhistory of africahistory of africa with zeinab badawihistory of jamaicahistory of the worldHumanityintense history 88netherlands prime minister mark ruttePrime Ministerprime minister mark rutteprime minister sanna marinsir arthur conan doyle adventures of sherlock holmesslaveryslavery reparationsthe netherlands: japanese prime minister hashimoto apologisesunited church of christunited states war crimes against humanityuniversity of the west indies (organization)War Crimeswhat is crime against humanitywhat is crimes against humanitywhat is the meaning of crimes against humanity?zeinab badawi history of africa
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹوئٹر پر فیسبک، انسٹاگرام سے پوسٹ شیئر کرنے پر پابندی کا معاملہ اور مسک کے ٹوئٹر چھوڑنے پر پول

Next

’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ یافتہ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، وجہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme