Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترین

فیفا ورلڈکپ جیتنے پر میسی نے ساتھی کھلاڑیوں کو کیا قیمتی تحائف دیے؟

By Akhtar Rasool
مارچ 3, 2023 2 Min Read
0

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ جیتنے اور فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں فیفا ورلڈ کپ کی پوری ٹیم اور اسٹاف ممبران کو بیش قیمت تحائف دیے ہیں

برطانوی اخبار دی سن کی سیک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارجنٹینی اسٹار لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں اور اسٹاف عملے کے ہر رکن کو چوبیس کیرٹ سونے کے بنے آئی فون تحفے میں دیے ہیں، جن کی تعداد پینتیس ہے

ان تمام آئی فونز کی قیمت جان کر آپ یقیناً حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے

دی سن کے مطابق ”میسی نے پینتیس سونے کے آئی فونز پر ایک لاکھ پچھتر ہزار پاؤنڈ خرچ کیے جو لگ بھگ پونے چھ کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں“

خاص بات یہ ہے کہ ہر فون پر کھلاڑی کا نام، شرٹ نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو کندہ ہے

دی سن کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کچھ منفرد اور خاص کرنا چاہتے تھے

وہ کاروباری شخص بین لیونس کے ساتھ رابطے میں تھے اور میسی نے ان سے ملاقات کی اور دونوں نے مشاورت کے بعد خاص طور پر آئی فون ڈیزائن کیا

سونے کے آئی فون ڈیزائن کرنے والے کاروباری شخص اور آڈیزائن گولڈ کے سی ای او بین لیونس کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈکپ فائنل کے چند ماہ بعد میسی نے ان سے رابطہ کیا تھا

بین کا کہنا تھا ”میسی نے مجھ سے کہا کہ وہ ورلڈکپ کا جشن منانے کے لیے تمام کھلاڑیوں اور عملے کے لیے گھڑی جیسا معمولی تحفہ دینے کے بجائے خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں، تو میں نے آئی فون پر تمام کھلاڑیوں کے نام اور ٹی شرٹ نمبر لکھنے/کندہ کرنے کی تجویز دی اور میسی کو میرا مشورہ بہت پسند آیا“

یاد رہے کہ دسمبر 2022ع میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا

فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک لیونل میسی ارجنٹائن کے لیے عالمی کپ اٹھانے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کی سر توڑ کوششیں کی تھیں

دوسری جانب 28 فروری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سال 2022ع کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے گئے

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی فٹبالرز کریم بینزیما اور امباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022ع کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Tags:

FIFA World Cupfifa world cup 2022leo messiLionel Messilionel messi gifted 24k gold iphone 14s to his teammateslionel messi the goatlionel messi world cupMessimessi argentinamessi gifts argentina players iphone 14smessi gives gold iphone 14 argentina world cup squadmessi vsmessi world cupmessi world cup 2022the next football world championthe reason why lionel messi was furious with salt bae after the finalWorld Cupworld cup 2022
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شرحِ سود بڑھا کر 20 فیصد کرنے کے نتائج کتنے بھیانک ہونگے؟

Next

اکتیس دن تک ایمازون جنگل میں کیڑے مکوڑے کھا کر زندہ رہنے والا لاپتہ نوجوان بازیاب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme