ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻓﻀﻞ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ ﺧﻮﺩ ﺳﻠﯿﮑﭩﮉ ﮨﯿﮟ، ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ کے بیان پر جے یو آئی کا اجلاس طلب

نیوز ڈیسک

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ﺳﯿﻨﺌﺮ ﺭﮨﻨﻤﺎ اور ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻧﻈﺮﯾﺎﺗﯽ ﮐﻮﻧﺴﻞ کے سابق چیئرمین ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺧﺎﻥ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻓﻀﻞ ﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﺧﻮﺩ ﺳﻠﯿﮑﭩﮉ ﮨﯿﮟ، ﻭﮦ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺳﯿﻠﮑﭩﮉ ﮨﮯ

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ﺟﮯ ﯾﻮ ﺍٓﺋﯽ کے سینئر رہنما ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺧﺎﻥ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ کا کہنا تھا ﮐﮧ ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﺫﺍﺗﯽ ﻣﻔﺎﺩﺍﺕ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻗﺎﺋﻢ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ. ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺨﺎﺻﻤﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻧﮩﯿﮟ، ﺑﻠﮑﮧ ﻣﻔﺎﮨﻤﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﮐﭩﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ

مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل ہر جماعت کے اپنے مفادات ہیں، یہ غیر فطری اتحاد ہے جو بہت جلد ٹوٹ جائیگا کیونکہ ان کا کوئی نظریہ نظر نہیں آرہا، صرف کرسی تک پہنچنے کیلئے ہر کوئی بھاگ دوڑ میں مصروف ہے

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ ملک توڑنے کا ماحول بنانے کی سازش کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرکے آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر سکتی ہے

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم استعفے دینا چاہتی ہے تو دیر کس بات کی ہے، حکومتی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمرے کا ٹکٹ لے کر مکہ اور مدینہ کی زیارت کرے، یہ سب صرف عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کر رہے ہیں، پی ڈی ایم رہنما عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا کی آزادی کی بات کرتے ہیں، کیا ان جماعتوں میں خود عدل، آزادی اور جمہوریت ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب تو بذات خود ایک سلیکٹر ہیں، میرا ان سے بنیادی اور اصولی اختلاف جھوٹ بولنے پر ہے، انہوں نے سارے علماء کو بھی جھوٹ پر لگا دیا ہے، ہم فساد کے نام پر جنگ کے شروع سے ہی مخالف ہیں۔

ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺳﺎﻝ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ، ﺍٓﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺳﺎﻝ ﺑﮭﯽ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ

ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺎﻧﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ جے یو آئی ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺫﺍﺗﯽ ﺟﺎﮔﯿﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ، ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺧﺎﻡ ﺧﯿﺎﻟﯽ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺿﻼﻉ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﺩﻓﺎﺗﺮ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ

ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺣﺎﻓﻆ ﺣﺴﯿﻦ ﺍﺣﻤﺪ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﭘﺮﺍﻧﺎ، ﻋﻘﻠﻤﻨﺪ ﺍﻭﺭ ﺳﻤﺠﮭﺪﺍﺭ ﺳﺎﺗﮭﯽ ﮨﮯ، ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﮨﯿﮟ، ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﻧﯿﻮ ﻭﺭﻟﮉ ﺍٓﺭﮈﺭ ﮐﯽ ﺭﯾﮩﺮﺳﻞ ﮨﮯ

ﺍن کا ﻣﺰﯾﺪ ﮐﮩﻨﺎ تھا ﮐﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﯿﻮ ﻭﺭﻟﮉ ﺍٓﺭﮈﺭ ﮐﻮ "ﻭﻥ ﻭﺭﻟﮉ ﺍٓﺭﮈﺭ” ﺍﻭﺭ "ﻭﻥ ﻭﺭﻟﮉ ریلیجن”  کی دو مختلف شکلوں ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﻂ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ

دوسری جانب ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺧﺎﻥ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ ﮐﯽ طرف ﺳﮯ ﺟﮯ ﯾﻮ ﺍٓﺋﯽ ‏(ﻑ) ﮐﯽ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻗﯿﺎﺩﺕ کے بارے میں بیان کے ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﭘﺮ پارٹی کا ﺍﻋﻠﯽٰ سطحی ﺍﺟﻼﺱ ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﻃﻠﺐ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ ہے

ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺟﮯ ﯾﻮ ﺍٓﺋﯽ ‏(ﻑ) ﻧﮯ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺳﻄﺢ ﮐﺎ ﺍﺟﻼﺱ 24 ﺩﺳﻤﺒﺮ ﮐﻮ ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﻃﻠﺐ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ، ﭘﺎﺭﭨﯽ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﮐﯽ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺳﻄﺤﯽ ﺗﺤﻘﯿﻘﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ

ﺫﺭﺍﺋﻊ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﮯ ﯾﻮ ﺍٓﺋﯽ ‏(ﻑ) ﺳﮯ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ ﮐﯽ ﻧﺎﺭﺍﺿﮕﯽ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍٓﺋﯽ ﮨﮯ، ﺟﺒﮑﮧ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ ﻧﮯ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻓﻀﻞ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ ﮐﮯ بطور ﺍﻣﯿﺮ انتخاب ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close