انگور کینسر کا سبب بننے والے مسئلے سے بچانے میں مدد کرتے ہیں

ویب ڈیسک

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یومیہ انگور کھانے سے جلد کی تیزابیت یا سورج کی روشنی میں جسم جلنے (Sunburn) کے مسئلے سے بچا جا سکتا ہے

واضح رہے کہ ’سن برن‘ (Sunburn) کا مسئلہ سورج کی الٹرا وائلٹ (یو وی) یا شعاؤں سے جلد کو جلانے سے پیدا ہوتا ہے اور سورج کی روشنی یا شعاؤں سے جلد کے جلنے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں

سورج کی روشنی سے جِلد کے جلنے کی عام وجہ جِلد کا خراب ہونا ہوتا ہے اور اگر یہی مسئلہ شدت اختیار کر جائے تو اس سے جلد کی کینسر بھی لاحق ہو سکتا ہے

امریکا اور یورپی ممالک میں سالانہ لاکھوں افراد ان ہی مسائل کی وجہ سے جلد کے کینسر کا شکار ہوجاتے ہیں اور وہاں کے لوگ سورج کی تپش سے بچنے کے لیے مختلف طریقے آزماتے ہیں

وہاں ماہرین نے جِلد کی جلن پر انگور کھانے کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک محدود تحقیق کی، جس کے لیے انہوں نے تین درجن افراد کی خدمات حاصل کیں

طبی جریدے ’ایم ڈی پی آئی‘ میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے جلد کی جلن پر انگوروں کے اثرات جاننے کے لیے چوبیس سے تقریبا چھپن سال کی عمر چھتیث رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں، جن میں سے سات افراد تحقیق کو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

بعد ازاں ماہرین نے باقی رہ جانے والے انتیس رضاکاروں پر تحقیق کی اور انہیں دو ہفتوں تک یومیہ تقریباً چار سو گرام انگور کھانے کا کہا گیا

تحقیق میں شامل سولہ مرد اور پندرہ خواتین میں سے نصف کو دو ہفتوں تک مختلف یعنی سرخ، گلابی، جامنی اور ہرے انگور کھانے کی ہدایت کرنے سے قبل انہیں دیگر متعدد غذائیں کھانے سے روکا گیا اور ان کے مختلف ٹیسٹس بھی کیے گئے، جبکہ ان کی جِلد پر شعاؤں کو برداشت کرنے کی حساسیت بھی چیک کی گئی

ماہرین نے دو ہفتوں بعد تمام رضاکاروں کے ٹیسٹس کیے، ان کے خون کے نمونے، پیشاب اور پاخانے کے ٹیسٹ بھی کیے گئے، جبکہ ان کی جِلد میں شعاؤں کی حساسیت کو بھی چیک کیا گیا

نتائج سے معلوم ہوا کہ یومیہ تقریباً چار سو گرام انگور کھانے والے افراد کے جِلد کی حساسیت بڑھ گئی تھی اور وہ سورج کی متوسط تپش کو زیادہ دیر تک برداشت کرنے کے قابل ہو گئے تھے اور انہیں کسی طرح کی جلن یا گرمائش کا احساس نہیں ہوا

جبکہ ایسے افراد کے خون، پیشاب اور پاخانے کے ٹیسٹس بھی کم انگور کھانے والے افراد کے مقابلے زیادہ بہتر آئے

ماہرین نے تجویز دی کہ جلد کی جلن جیسے مسائل سے دوچار افراد یومیہ 380 سے 400 گرام انگور کھائیں تو ان کی جِلد سورج کی تپش کو برداشت کرنے کے اہل ہو جائے گی

ماہرین نے کہا کہ مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاہم انگوروں کو یومیہ غذا بنانے سے دیگر بھی کئی طرح کے طبی فوائد ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close