Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ملک میں موبائل فون تیار کرنے والے تمام یونٹس بند، ہزاروں افراد کا روزگار داؤ پر لگ گیا

By Akhtar Rasool
اپریل 2, 2023 3 Min Read
0

پی ڈی ایم حکومت کے قیام کے بعد صنعتی یونٹس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹیکسٹائل اور موٹر وہیکل مینوفیکچرنگ یونٹس کے بعد اب موبائل فون اسمبل کے یونٹس بھی بند ہونا شروع ہو گئے ہیں

غیر ملکی برانڈ کے تین یونٹس سمیت ملک کے تقریباً تمام تیس موبائل فون اسمبل یونٹس اب بند ہو چکے ہیں کیونکہ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ درآمدی پابندیوں کے سبب ان کے پاس خام مال ختم ہو گیا ہے، جس سے تقریباً بیس ہزار ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے

ان میں سے زیادہ تر کمپنیوں نے ملازمین کو اپریل کی تنخواہوں کا نصف ایڈوانس ادا کرنے کے بعد فارغ کر دیا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ اگر پروڈکشن دوبارہ شروع ہو سکی تو ہی انہیں واپس بلایا جائے گا

موبائل فون بنانے والی کمپنی کے مالک نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ کمپنیوں کو رمضان میں ملازمین کو گھر بھیجنا پڑا

ان کا کہنا تھا ”میرے خاندان کے تین موبائل پروڈکشن یونٹس ہیں اور سب بند ہیں، انہوں نے اس کا الزام وزارت خزانہ کی ’نا اہلی پر مبنی عجیب پالیسیوں پر الزام لگایا

وہ حکومتی پالیسیوں کا تذکرہ کر رہے تھے، جنہوں نے درآمد کنندہ کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) حاصل کرنا مشکل بنا دیا ہے

لیٹر آف کریڈٹ ایک بینک سے ایک دستاویز ہوتی ہے، جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ خریدار کی جانب سے بیچنے والے کو ادائیگی وقت پر اور صحیح رقم کے لیے موصول ہوگی

اس سے موبائل فون مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والے اہم آلات اور پرزوں کی درآمد رک گئی ہے

پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایم پی ایم اے) نے ایک حالیہ خط میں وزارت آئی ٹی کو آگاہ کیا کہ مقامی موبائل کی فراہمی تقریباً بند ہو چکی ہے اور مارکیٹوں میں بھی موبائل فون کی قلت کا سامنا ہونا شروع ہو گیا ہے

ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبدالرحمٰن کی جانب سے لکھے گئے خط میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ یہ صورتحال صارفین کے لیے بھی اتنی ہی پریشان کن ہے، جنہیں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے موبائل سیٹ کے لیے کافی زیادہ قیمتیں ادا کرنی پڑ رہی ہیں

ان کے مطابق کم قیمت والے درآمدی فونز اور مقامی طور پر اسمبل شدہ یونٹس کی قیمتیں قریب آ رہی ہیں، جس سے ان کے بقول مقامی سیٹس کی فروخت کو نقصان پہنچے گا

خط میں انہوں نے آئی ٹی کی وزارت کو بتایا کہ ملک کی موبائل انڈسٹری، جس میں تین غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت تیس مقامی مینوفیکچررز شامل ہیں، بند ہونے کے دہانے پر ہے کیونکہ بہت سے سرمایہ کار اپنی توجہ دیگر شعبوں کی جانب مبذول کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کے پاس خام مال تقریباً ختم ہو چکا ہے، جو زیادہ تر چین، جنوبی کوریا اور ویت نام سے آتا ہے

موبائل مینوفیکچررز نے کہا کہ صنعت کو پوری صلاحیت سے کام کرنے کے لیے ہر ماہ سترہ کروڑ ڈالر کے درآمدی پرزے اور آلات درکار ہوتے ہیں لیکن حکومت ڈالر کی کمی کے باعث کریڈٹ لیٹر کھولنے کی اجازت نہیں دے رہی اور دسمبر کے آخری ہفتے سے کوئی ایل سی نہیں کھولی گئی۔

Tags:

best textile industry of pakistaneconomic crisis in pakistaneconomic crisis of pakistaneconomic crisis pakistanexports in pakistanindustry shutdownmedicines shortage in pakistanPakistanpakistan bankruptcypakistan bankruptcy situationpakistan crisispakistan crisis newspakistan drugspakistan economic crisespakistan economic crisispakistan economic crisis 2022pakistan economic crisis 2023pakistan economic crisis explainedpakistan economic crisis newspakistan economypakistan economy crisispakistan energy crisispakistan food crisispakistan newsPakistan Textilepakistan textile industrypakistan textile industry shut down in pakistanpakistani reactionpakistani reaction on indiapakistani textile industrysuzuki pakistan shutdowntextile industries of pakistantextile industry in pakistantop textile industry of pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سمجھوتہ (جاپانی ادب سے انتخاب)

Next

پائلٹس کی دوسری ایئرلائنز پر اڑان، پی آئی اے بحران کے دہانے پر!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme