امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے صحت کے حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف سے کیسز اور ہلاکتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا یے
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک تازہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں "چائنا وائرس” کے کیسز کی تعداد اور اموات بڑھا چڑھا کر بتائی جا رہی ہیں، کیونکہ سی ڈی سی کا طریقہ کار دیگر ممالک سے مختلف ہے۔ اکثر کیسز مقاصد کے تحت، غلط اور کم رپورٹ کرتے ہیں۔ جب شک ہو تو اس کو کووڈ کہا جاتا ہے
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے دو عہدیداروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں کووڈ 19 کیسز اور اموات کی تعداد پر اٹھائے گئے سوالات کو غیر ضروری قرار دیا۔
دوسری جانب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز کے ڈائریکٹر انتھونی فاؤکی نے کہا ہے کہ اموات حقیقی اموات ہیں اور رواں ہفتے ہسپتال بھر گئے تھے اور طبی عملے پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔ یہ سب جھوٹ نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے.