Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

مچھروں کا دوغلا پن، کچھ افراد کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
جون 28, 2023 4 Min Read
0

مچھروں کے کاٹنے سے صرف خارش کا سامنا ہی نہیں ہوتا بلکہ مختلف امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مچھر کے کاٹنے کے پیچھے کیا سائنس ہے اور یہ کچھ افراد کو زیادہ تر کیوں کاٹتے ہیں؟

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق جانز ہاپکنز ملیریا ریسرچ انسٹیٹیوٹ بالٹیمور میں مالیکیولر مائیکرو بایولوجی اور امیونولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کونور میک مینیمن کا کہنا ہے کہ مچھروں کے خلاف ہمیشہ جنگ جیسی صورتحال رہتی ہے

ڈاکٹر کونور میک مینیمن کہتے ہیں ”کسی دوسرے کیڑے یا جانور کے مقابلے مچھر انسان پر زیادہ حملہ کرتے ہیں، اس کے کاٹنے سے ملیریا، ڈینگی بخار اور ویسٹ نائل نامی وائرس پھیلتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے“

ڈینگی مچھر کے علاوہ اگر عام مچھر آپ کے اردگرد موجود ہیں، تب بھی یہ پریشان کُن بات ہے۔ یہ مچھر انسان پر کیسے حملہ کرتے ہیں، انہیں کون سی چیز اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور ان سے دور رہنے کے لیے سائنسدان کیا تجویز کرتے ہیں، آج ہم اسی بارے میں بات کریں گے

مچھر کاٹنے کے پیچھے کیا سائنس ہے؟

مچھر پودوں سے نیکٹر پیتے ہیں اور پھولوں کی پولینیشن میں مدد کرتے ہیں، واضح رہے کہ پولینیشن وہ عمل ہے جس میں کیڑے مکوڑوں کے ذریعے پودوں کے بیج ایک پھول سے دوسرے پھول تک پہنچتے ہیں اور نئے پھول وجود میں آتے ہیں

لیکن جب مادہ مچھر کو انڈے پیدا کرنے کا وقت آتا ہے تو انہیں اضافی پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ پروٹین انہیں انسانوں کے خون سے حاصل ہوتی ہے

ڈاکٹر کونور میک مینیمن کہتے ہیں ”جب مچھر کاٹتا ہے تو یہ دراصل خون کی نالی تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے اور جب انہیں خون کی نالی مل جاتی ہے تو وہ ریڈ بلڈ سیل اور پلازما کو چوستے ہیں۔ جب مچھر کاٹتا ہے تو انسانی جسم کا مدافعتی نظام فوراً کاٹنے والی جگہ پر ’ہسٹامین‘ بھیج دیتا ہے کیونکہ وہ مچھر کے سلائوا (saliva) کو شناخت نہیں کر پاتا اس کے نتیجے میں شدید خارش شروع ہوجاتی ہے“

بعض افراد کو مچھر زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟

اس حوالے سے ڈاکٹر کونور میک کہتے ہیں کہ بائیولوجی جریدے میں ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بعض لوگوں پر مچھر زیادہ حملہ کرتے ہیں، اس تحقیق کے مطابق کچھ لوگوں کے جسم میں ایسی بُو ہوتی ہے، جو اس خوشبو کو چھپا دیتی ہے، جس کی وجہ سے مچھر انسان کی طرف لپکتا ہے

ان کا مزید کہنا ہے ”مختلف عوامل مچھروں کو متاثر کرسکتی ہے، جس میں آپ کی بنیادی خوراک اور جینیات اور فزیالوجی بھی شامل ہے، یہ تمام چیزیں ممکنہ طور پر انسانی جسم سے خارج ہونے والے مالیکیولز کی اقسام کو متاثر کر سکتی ہیں اور ہماری جلد پر قدرتی طور پر رہنے والے مائکرو بایوم کی ساخت کو بھی متاثر کر سکتی ہیں“

تاہم کون سی خوشبو مچھر کو کاٹنے پر متوجہ کرتی ہے، ساننسدانوں کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے

ڈاکٹر کونور میک مینیمن نے کہا کہ ایک سب سے اہم خوشبو جو مچھروں کو اپنی طرف کھینچتی ہے، وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس ہے، جسے ہم سانس لیتے وقت خارج کرتے ہیں

لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اینٹومولوجی کے ایک ایسوسیئیٹ پروفیسر ڈاکٹر کرسٹن ہیلی کا کہنا ہے ”اس حوالے سے متعدد تحقیقات کی گئی ہیں، جب ہم سانس چھوڑتے ہیں تو ہم اپنی سانس کے ذریعے کاربن ڈائی آسائڈ خارج کرتے ہیں اور یہ گیس مچھروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، اس کے علاوہ گرمی اور پسینہ بھی اس میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں“

مچھر کے کاٹنے سے بچنے کا طریقہ

مچھروں سے بچنے کے لیے کیمیکل اسپرے بھی کیے جاتے ہیں، تاہم یہ سو فیصد مؤثر ثابت نہیں ہوتے

مچھروں سے دور رہنے کے لیے گھر کی کھڑکیاں مکمل طور پر بند ہوں، رات کو پنکھا یا ائیر کنڈیشنر چلائیں، پودوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، اس کےعلاوہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہیں پر پانی جمع نہ ہو

یاد رہے کہ امریکا میں دو دہائیوں بعد مقامی سطح پر ملیریا کے پانچ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ماہرین صحت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ملک بھر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں

گزشتہ دو ماہ کے دوران فلوریڈا میں 4 جب کہ ٹیکساس میں ملیریا کا ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے، جس سے ماہرین پریشان دکھائی دیتے ہیں

اور دوسری طرف ہم ہیں جو مچھروں میں جی رہے ہیں اور ان سے پھیلنے والی بیماریوں جیسے ڈینگی اور ملیریا کے بے شمار کیسز پر بھی حکومت کے کان پر ’مچھر تک نہیں بھنبھناتا‘

Tags:

do mosquitoes bite certain peoplehow mosquitoes bitehow to get rid of mosquito biteshow to get rid of mosquitoesmosquitoesmosquitosmuseum of scienceSciencewhat makes mosquitoes bite youwhy do mosquitoes always bite me?why do mosquitoes bitewhy do mosquitoes bite only some peoplewhy do mosquitoes bite some people and not otherswhy mosquitoes bit you more than anyone elsewhy mosquitoes bite some people
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کا نیا اور سب سے آسان طریقہ متعارف

Next

’بھارتی کمپنی نے کھانسی کی دوا میں زہریلا صنعتی مادہ استعمال کیا‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme