Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Do-women-go-through-puberty-a-second-time
تعلیم و صحتاہم ترینتازہ ترینخبریں

کیا خواتین دوسری مرتبہ بھی بلوغت سے گزرتی ہیں؟

By Akhtar Rasool
جنوری 11, 2024 4 Min Read
0

ان دنوں چند خواتین ٹک ٹاک پر دعویٰ کرتے دکھائی دیتی ہیں کہ وہ دو مرتبہ بلوغت کے تجربے سے گزری ہیں۔۔ لیکن کیا حقیقت میں ایسا ممکن ہے؟

یاد رہے کہ 1930ء کی دہائی میں معروف انگریز شاعر ولیم بٹلر ییٹس نے دعوی کیا تھا کہ وہ جزوی نس بندی کے بعد دوبارہ بلوغت کے تجربے سے گزر ے تھے۔۔ اب تقریباً ایک سو سال بعد یہ الفاظ ٹک ٹاک پر ٹاپ ہیش ٹیگ بن کر ابھرے،جنھیں 57 ملین افراد نے دیکھا۔

ییٹس کی کہانی میں دوسری مرتبہ بلوغت کے بعد دوبارہ جنسی خواہش بیدار ہونے کا حوالہ دیا گیا تھا۔۔ جبکہ ٹک ٹاک پر خواتین صارفین کی اکثریت دوسری مرتبہ بلوغت کی کہانیوں کو تبدیل کر رہی ہیں۔ ان خواتین نے باقاعدہ نس بندی نہیں کروائی ہوئی اور وہ کہتی ہیں کہ ان کے جسم میں مختلف ناقابل فہم تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔

ایک ٹک ٹاک صارف میڈز میجیسٹی نے اس حوالے سے بہت سے لوگوں کی آراء پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ پہلی بلوغت ہائی اسکول کے زمانے میں ہوتی ہے، لیکن یہ درست ہے کہ بعض لوگ دومرتبہ بھی اس تجربے سے گزرتے ہیں۔

ان میں زیادہ تر ویڈیوز بظاہر صرف اپنے دعووں میں وزن ڈالنے کے لیے شیئر کی جارہی ہیں، جو ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فام پر ایک معمول کی بات ہے، لیکن کچھ خواتین نے اپنی جلد اور بالوں کی رنگت کی تبدیلی کی بات بھی کی ہے۔وہ کہتی ہیں کہ یہ ایک ایسی چیز ہے، جس پر لوگ زیادہ بات نہیں کرتے

واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر ایک سروے میں پوچھا گیا کہ کیا آپ دوبارہ بلوغت کے تجربے سے گزرے ہیں تو شرکا میں سے 41 فیصد نے ہاں میں، 7 فیصد نے نہیں، جبکہ 52 فیصد نے جواب دیا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

تو حقیقت میں ایسا ہے یا نہیں؟ آئیے کھوجتے ہیں۔

سب سے پہلے تو یہ جان لیجیے کہ دو مرتبہ بلوغت طبی طور پر تسلیم شدہ نہیں ہے۔ لوگ اپنی زندگی میں ایک ہی بار بلوغت کا تجربہ کرتے ہیں۔۔ البتہ وہ ٹرانس جینڈر، جو، ہارمون تھراپی کروائیں، وہ اس طرح کے تجربے سے گزر سکتے ہیں، جس کے متعلق سوشل میڈیا پر عموماً بحث ہوتی رہتی ہے۔

اس حوالے سے امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں گائنا کالوجسٹ اور بانجھ پن کی پروفیسر ایوفائنبرگ کہتی ہیں ”عموماً خواتین تیرہ سے بیس سال کی عمر میں وزن میں اضافہ محسوس کرتی ہیں، جس کی کوئی طبی وجہ سامنے نہیں آئی۔ وزن میں اضافہ شاید طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہو، کیونکہ اسی عمر میں نوجوان اکیلے رہنا شروع کرتے ہیں اور وہ زیادہ وقت باہر گزارتے، کھاتے پیتے اور زندگی انجوائے کرتے ہیں اور روزانہ ورزش پر دھیان نہیں دیتے۔“

فائنبرگ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے خواتین کے دعووں کے بر خلاف ان میں خواتین کے تولیدی ہارمون جیسے ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کا دخل نہیں ہے، بلکہ ان تبدیلیوں کا زیادہ تعلق ڈائٹ سے متعلق ہارمونز جیسے انسولین، گریلن اور لپٹین سے ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف گلاسگو کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکیولر اینڈ میڈیکل سائنسز سے وابستہ نوید ستار، فائنبرگ سے اتفاق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مردوں کی نسبت خواتین وزن میں اضافے یا موٹاپے کا زیادہ شکار ہوتی ہیں، لیکن اس کا تعلق دوسری مرتبہ بلوغت یا جینیاتی تبدیلیوں کے بجائے اس قدامت پسند معاشرے سے زیادہ ہے، جس میں ہم رہتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ کم عمر خواتین میں وزن میں اضافے کی ایک بڑی وجہ گھریلو ذمہ داریوں کا بوجھ ہوسکتا ہے، جن کے باعث انھیں اپنا خیال رکھنے اور ورزش کے لیے مناسب وقت نہیں ملتا۔ ستار کے مطابق اگر یہ قیاس درست ہے تو گھریلو فرائض کو آپس میں مساوی بانٹ کر خواتین کو زیادہ فعال رہنے اور ورزش کے لیے مناسب وقت کی سہولت دی جا سکتی ہے۔

انٹرنیٹ کی آمد سے قبل خواتین وزن میں اضافہ ہونے پر اپنی دوستوں یا گائناکالوجسٹ سے بات کرتی تھیں یا مختلف جریدوں میں اس حوالے سے پڑھتی تھیں، لیکن آج کل انٹر نیٹ پر اہلیت اور قابلیت سے قطعہ نظر آپ ہر چیز پر اپنی ماہرانہ رائے دے سکتے ہیں۔ خواتین میں تیرہ سے بیس سال کی عمر میں وزن بڑھنا بہت عام ہے، جس کی متعدد وجوہات ہیں۔

2022 میں امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں تیرہ سو خواتین کے ڈیٹا کے جائزے سے معلوم ہوا کہ پچھلے دس سالوں میں سب سےزیادہ وزن میں اضافہ چھتیس سے انتالیس سال کی عمروں کی خواتین میں ہوا، جبکہ سیاہ فام اور میکسیکن خواتین میں امریکی خواتین اور اسی عمر کے مردوں کی نسبت وزن میں زیادہ اضافہ نوٹ کیا گیا

محققین کے مطابق اگر ان اعداد شمار میں تیس سال کی عمر کے شرکاء بھی شامل کیے جائیں تو پھر بیس سال سے ان کے وزن میں اضافے کے لیے ڈیٹا حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ ان محققین کے بقول اس عمرکے بہت سے افراد میں جسمانی افزائش اور طبعی تبدیلیوں کا عمل جاری رہتا ہے، لہٰذا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ دوسری مرتبہ بلوغت ایک حقیقت نہیں ہے مگر بیس سال کی عمر تک انسانی جسم میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔

Tags:

early pubertyfemale pubertygirl pubertygirls pubertygoing through puberty in transitionhormones cause second pubertyhow long does puberty lastis hrt a second puberty?Pubertypuberty educationpuberty for boyspuberty for girlspuberty in boyspuberty stagespuberty videosecond pubertysecond puberty at 21signs of puberty in girlsstages of pubertytrans second pubertytransgender second pubertytransition second pubertywhat is puberty
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Is-there-a-case-of-genocide-against-Israel-in-the-International-Court-of-Justice
Previous

عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ ہے کیا؟

In-India-hundreds-of-men-hanged-themselves-after-falling-for-the-scam-of-sex-jobs-with-women
Next

انڈیا میں ’خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کی نوکری‘ کے جھانسے میں آ کر سیکڑوں مرد خود کو لٹوا بیٹھے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme