حکومت سندھ کا کورونا ویکسین کے آغاز کے بارے میں اہم اعلان

ویب ڈیسک

محکمۂ صحت سندھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم فروری کو کورونا ویکسین کراچی پہنچ جائے گی

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے ، محکمۂ صحت سندھ  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم فروری کو ویکسین سندھ کے دارالحکومت کراچی پہنچے گی اور   فروری کے پہلے ہفتے میں صوبے کے  ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی

یاد رہے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےوفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم دیگر ممالک  سے ویکسین حاصل کر سکیں  کیونکہ اگر ویکسی نیشن شروع نہ کی تو عالمی آمدورفت میں مشکلات ہوں گی

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کر لیا ہے، جس کے مطابق پہلے مرحلے میں طبی عملے کی ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 60 سال تک کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین دی جائے گی

مختلف امراض میں مبتلا افرادکی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close