وزارت اعلیٰ کے لیے یار محمد رند اور قدوس بزنجو میں مقابلہ ہوگا

نیوز ڈیسک

کوئٹہ : بلوچستان میں سیاسی ہلچل ابھی تھمی نہیں ہے. بلوچستان عوامی پارٹی (بعپ) کے اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد پارٹی کی جانب سے نئے قائد ایوان کے لئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا جبکہ اسپیکر کے عہدے کے لئے میر جان محمد جمالی پارٹی اور اتحادیوں کے مشترکہ امیدوار ہونگے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  بلوچستان پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کی صدارت میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے منصب کے لئے سردار یارمحمد رند اور اسپیکر کے لئے بابر موسیٰ کو لانے کا فیصلہ کیا گیا

اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری، ایم پی اے میر نعمت زہری، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل، ایم پی اے میر عمر خان جمالی، ایم پی اے، فریدہ رند اور مبین خلجی نے شرکت کی

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت نے فیصلہ کیا کہ پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کے بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سردار بابر موسی خیل کے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close