زکر برگ کو سیاست سے روکنے کے لئے امریکی عدالت میں درخواست دائر

ویب ڈیسک

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو سیاست میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے امریکی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے حامی وکیل پال ڈیویس نے عدالت میں الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر مبنی 54 صفحات کی ایک درخواست دائر کی تاہم اس درخواست کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس میں فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کی استدعا بھی کی گئی ہے

درخواست گزار کا موقف ہے کہ مارک زکر برگ کو سیاست میں حصہ لینے اور سینیٹ یا ایوان نمائندگان میں شمولیت سے روکنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔ حالاں کہ مارک زکر برگ نے کبھی سیاست میں براہ راست یا بالواسطہ حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کبھی ایسا کوئی عندیہ دیا ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ عدالت میں دائر کی گئی اس "قانونی” درخواست میں معروف سیریز "لارڈز آف دی رنگز” کے حوالے دے کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کہ ٹرمپ ہی امریکا کی صدارت کے اصل حق دار ہیں

واضح رہے کہ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے جس وکیل نے یہ درخواست دائر کی ہے، وہ 6 جنوری کو امریکی کانگریس اور کیپٹل ہل پر ہلہ بولنے والے ٹرمپ کے حامیوں کے ساتھ بھی  شامل تھے

سوشل میڈیا پوسٹس سے شناخت ہونے کے بعد انہیں نوکری سے بھی نکال دیا گیا تھا، وہ صدر بائیڈن کو منصب سنبھالنے سے روکنے کے لیے عدالت کے نام ایک کھلا خط بھی لکھ چکے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close