نابینا خاتون نجومی بابا وینگا اور نوسٹراڈیمس کی 2022 کے لئے اہم پیش گوئیاں

ویب ڈیسک

لندن – اب سال 2021 کچھ اچھی اور کچھ بری یادوں کے ساتھ رخصت ہونے والا ہے اور جاتے جاتے بہت کچھ دے کر اور چھین کر جا رہا ہے، بہت سی مشہور شخصیات بھی بچھڑی، جبکہ کئی ایسے واقعات بھی ہوئے جو کہ ہر کسی کو حیرت زدہ کر گئے

ایسے میں مشہور نجومی بابا وانگا نے بہت سی پیشین گوئیاں کی ہیں کہ نیا سال آپ کے لئے کیسا رہے گا

بلغاریہ کی مشہور نابینا خاتون آنجہانی نجومی بابا وینگا کا نام دنیا بھر میں مقبول ہے جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیش گوئی کی اور ان کی 80 سے 90 فیصد پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں، جبکہ انہوں نے اگلے سال کے لیے اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔

ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق دیگر اہم واقعات جن کے بارے میں ماننے والوں کے خیال میں بابا وینگا نے پیش گوئی کی تھی ان میں 2004 میں تھائی لینڈ کا سونامی، براک اوباما کا دور صدارت، سوویت یونین کا ٹوٹنا اور مشرقی اور مغربی جرمنی کا دوبارہ اتحاد شامل ہیں

سال 2022 کے لیے بابا وینگا نے پیشگوئی کی کہ کئی ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا ’سیلاب کے زد ‘ میں آکر سے متاثر ہوں گے

بابا وینگا کے مطابق محققین کی ایک ٹیم سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کرے گی جو اب تک منجمد ہے

خیال رہے کہ 2014 میں ایک قدیم وائرس سائبیرین پرما فراسٹ میں تیس ہزار سال تک غیر فعال رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گیا تھا

آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے سال 2022 کے لیے کیا پیشین گوئی کی ہے

دنیا میں پانی کی قلت ہوگی

بابا وانگا کے مطابق دنیا میں پانی کا بحران سال 2022ء میں مزید شدت اختیار کر جائے گا. کئی شہروں میں پینے کے پانی کی قلت ہوگی۔ دریاؤں کا پانی آلودہ ہو جائے گا اور جھیلیں اور تالاب سکڑ جائیں گے۔ پانی کی کمی کے باعث لوگ دوسری جگہوں پر نقل مکانی پر مجبور ہوں گے

لوگ گیجٹس کے عادی ہو جائیں گے

ان پیشین گوئی کے مطابق 2022ع میں لوگ ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ مانوس ہوجائیں گے اور موبائل فون کی اسکرینوں سے چپک جائیں گے

اس سال لوگ موبائل، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر پر زیادہ وقت گزاریں گے۔ ان کی یہ عادت رفتہ رفتہ نشے کی شکل اختیار کر لے گی جس سے لوگوں کی ذہنی حالت خراب ہو جائے گی اور وہ ذہنی مریض ہو جائیں گے، جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے

سائبیریا میں خطرناک وائرس پایا جائے گا

دنیا میں بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ اس سال تباہ کن ثابت ہوگی۔ گرمی کے باعث روس کے علاقے سائبیریا  میں برف پگھلنا شروع ہو جائے گی، جس کے باعث سائنسدانوں کی ٹیم ایک مہلک وائرس کی تلاش کرے گی۔ یہ وائرس بہت متعدی ہوگا اور تیزی سے پھیلے گا۔ اس انفیکشن سے نمٹنے میں دنیا کے تمام انتظامات ناکام ہو جائیں گے

بھارت میں درجہ حرارت 50 ڈگری رہے گا اور ٹڈی کا حملہ ہوگا

گلوبل وارمنگ سے ہندوستان بھی متاثر ہوگا۔ جس کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ٹڈی دل کی پیداوار بڑھے گی اور وہ کھیتوں میں موجود لاکھوں سبزہ زار پر حملہ کرکے تباہ کر دیں گے۔ اس سے ملک میں قحط کے حالات پیدا ہوں گے

سونامی اور زلزلے کا خطرہ بڑھ جائے گا

بابا وانگا کے مطابق 2022ء میں دنیا میں زلزلے اور سونامی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ بحر ہند میں زلزلے کے بعد ایک بڑا سونامی آئے گا جو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، بھارت سمیت دنیا کے ممالک کے ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ اس سونامی میں سینکڑوں لوگوں کو اپنی جانیں گنوانی پڑیں گی

علاوہ ازین بابا وینگا نے دعویٰ کیا کہ ایک سیارچہ جسے ’اومواموا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین بھیجے گا

بلغاریہ کی زبان میں ’’بابا‘‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے اور یہ خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔ بابا وینگا جنوری 1911ع میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے

کہتے ہیں کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔ بابا وینگا کا انتقال 11 اگست 1996 کو ہوا تھا جبکہ انہیں بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے

ان کی پیشین گوئیاں کہیں بھی لکھی نہیں گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے یہ پیشین گوئیاں زبانی طور پر اپنے پیروکاروں تک پہنچائی تھیں۔ ان کی کئی پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئیں اور کئی غلط بھی۔ اب سال 2022 کے بارے میں ان کا اندازہ کتنا درست ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

2022ع کے لیے نوسٹرا ڈیمس کی پیش گوئیاں

مشہور فرانسیسی ماہر علم نجوم نوسٹرا ڈیمس بھی جس طرح گزشتہ سالوں سے متعلق پیشن گوئیاں کر چکے ہیں، اسی طرح انہوں نے 2022ع کے لیے بھی خطرناک پیشن گوئیاں کی ہیں

ان کی پہلی پیشن گوئی کے مطابق سمندر میں ایک ایسی خلائی چٹان گرے گی، جو کہ بڑی سمندی لہر کو پیدا کرے گا۔ اس سمندری لہر سے دنیا میں بڑے پیمانے پر تباہی ظاہر ہو سکتی ہے۔ اس چٹان کے گرنے پر شدید زلزلہ اور پھر سونامی کا باعث بنے گا، اسی طرح آسمان سے سیارچوں کی بارش ہوگی، جس سے ہلاکتوں کو اندیشہ ہوگا

ان کی ایک اور پیشن گوئی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اچانک موت سے ہمکنار ہو جائیں گے، 2022ع میں یہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی

ان کی پیشن گوئی کے مطابق دنیا میں تین دن تک اندھیرا چھایا رہے گا، اس اندھیرے کی وجہ سے دنیا میں جاری جنگ تھم جائے گی

قدرتی آفات سے متعلق نوسٹرا ڈیمس لکھتے ہیں کہ فرانس اور جاپان میں قدرتی آفات تباہی کا باعث بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں سمندری طوفان اپنی آب و تاب سے جلوہ دکھائے گا، ویسے تو دنیا کے بیشتر ممالک میں اس طوفان کا غلبہ ہوگا، مگر انہوں نے فرانس پر کافی زور دیا

جبکہ دوسری جانب جاپان سے متعلق کہتے ہیں کہ جاپان میں دن کے وقت زلزلہ آ سکتا ہے جو کہ مالی تباہی کا باعث بنے گا، تاہم جانی نقصان کا اندیشہ کم ہے

ماہر علم نجومیات کے مطابق یورپی یونین ٹوٹ جائے گی، جس کی شروعات بریگزٹ یعنی برطانیہ کے انخلا سے ہوئی ہے

مہنگائی سے متعلق کہتے ہیں کہ دنیا میں مہنگائی کا سونامی آئے گا جس سے ہزاروں افراد فاقہ کشی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close