Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

pakistani-currency-note-and-pakistan-economic-crisis
قومیاہم ترینتازہ ترینخبریں

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ایک طرف سے بالکل سادہ نوٹ۔۔ معاملہ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
مارچ 13, 2024 3 Min Read
0

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نیشنل بینک کی ایک برانچ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیجنے کا کیس سامنے آیا ہے ۔ نئے کرنسی نوٹ میں ایک سائیڈ پرنٹ اور دوسری سائیڈ خالی ہے۔

یہ معاملہ کراچی کے ایک بینک منیجر کی ویڈیو سے سامنے آیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں بینک منیجر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹوں میں غلطی کی نشاندہی کر رہا ہے۔

ویڈیو میں بینک مینیجر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ صبح سویرے بینک کو موصول ہونے والے ایک ہزار کے نئے نوٹوں کی گڈیوں میں کئی نوٹ ایک طرف سے پرنٹنگ کے بغیر ہی سپلائی کر دیے گئے ہیں

منگل کی صبح ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ویڈیو بنانے والا اپنا تعارف کراچی میں واقع نیشنل بینک ماڈل کالونی برانچ کے منیجر کے طور پر کروا رہا ہے

ویڈیو بنانے والے کی جانب سے پاکستانی کرنسی کے ایک ہزار والے نوٹوں کی گڈیاں دکھائی گئی ہیں، نوٹ مکمل سیریل کے ساتھ دکھائے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ منگل کو بینک سپلائی ہونے والے یہ نئے نوٹ ہیں، جن میں گڈی میں موجود کئی نوٹ ایک طرف سے پرنٹ ہوئے بغیر ہی بینک میں بھیج دیئے گئے ہیں۔

ایک صارف کی شکایت پر بینک عملے نے جب نوٹوں کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ صارف کی شکایت درست ہے، اور گڈی کے کئی نوٹ ایک طرف سے پرنٹنگ کے بغیر ہی سپلائی کر دیئے گئے ہیں۔

صارف کی شکایت کے بعد مزید بنڈل چیک کیے تو ایسے مزید نوٹ ملے، کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

ویڈیو بنانے والے نے مزید بتایا کہ کئی افراد بینک سے کیش لے کر جا چکے ہیں، نئے نوٹ کے پیکٹ ہونے کی وجہ سے عام طور پر لوگ ایک ایک نوٹ کو چیک نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کتنے نوٹ اس طرح کے آئے ہیں۔ لوگ جب اپنے پاس موجود کیش کو چیک کریں گے، تو تب ہی ان نوٹوں کی اصل مالیت سامنے آسکے گی۔

ترجمان نیشنل بینک کے مطابق ویڈیو کے حوالے سے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کردیا گیا، ادھر ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ویڈیو بھیج دی ہے، تفصیلات آنے پر میڈیا سے شیئر کریں گے۔

 

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مس پرنٹنگ بڑے پیمارے پر نہیں ہوئی، شہری گھبرائیں نہیں، نوٹ تبدیل ہو سکتے ہیں۔

بینک برانچ منیجر کی جانب سے واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی گئی ہے جس میں بینک منیجر نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح جو کیش آیا ہے ،نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے۔

دریں اثنا ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ، کرنسی نوٹ میں مس پرنٹنگ شاذونادر ہوتی ہے، نوٹ پر مس پرنٹنگ بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی، شہری گھبرائیں نہیں، مس پرنٹنگ والے نوٹ تبدیل کرانے جا سکتے ہیں، شہری متعلقہ بینک برانچ اور اسٹیٹ بینک سے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ تبدیل کرا سکتے ہیں۔

Tags:

Economic Crisiseconomic crisis in pakistaneconomic crisis of pakistaneconomic crisis pakistanfood crisis in pakistanPakistanpakistan crisispakistan crisis newspakistan economic crisespakistan economic crisispakistan economic crisis 2022pakistan economic crisis 2023pakistan economic crisis explainedpakistan economic crisis newspakistan economypakistan economy crisispakistan economy crisis 2022pakistan energy crisispakistan food crisis
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
western-media-third-world-countries-palestine
Previous

مغربی ذرایع ابلاغ میں مقتول ہی قاتل ہے

11th-century-Islamic-astronomical-instrument-discovered-in-Italy
Next

اٹلی میں دریافت ہونے والا 11ویں صدی کا اسلامی فلکیاتی آلہ، جسے سائنسدانوں نے’اسمارٹ فون‘ قرار دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme