گر کسی کے دماغ میں فتور ہے تو نکال دے، ﺍٓﺋﯿﻨﯽ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭﺍﺕ میں ﮐﺴﯽ کی مداخلت برداشت نہیں، مراد علی شاھ

ویب ڈیسک

ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻠﯽٰ ﺳﻨﺪﮪ سید مراد علی شاھ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ اگر ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺩﻣﺎﻍ ﻣﯿﮟ ﻓﺘﻮﺭ ﮨﮯ، ﺗﻮ وہ اسے ﻧﮑﺎﻝ ﺩﮮ کہ ہم ان کے ساتھ صوبے کے اہم اور اعلیٰ اختیارات شیئر کریں گے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے ﺍٓﺋﯿﻨﯽ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭﺍﺕ ہرگز ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺷﯿﺌﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ.

ﮐﺮﺍﭼﯽ ﮐﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ کے ﺣﻞ کے حوالے سے ﻭﻓﺎﻕ اور سندھ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﭘﺮ اپنا موقف دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ، ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻌﺎﮨﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ. یہ سیاسی جماعتوں پر مبنی کمیٹی نہیں ہوگی. انہوں نے واضح کیا کہ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﺑﻨﮯ ﮔﯽ ﺗﻮ اس میں ﺳﻨﺪﮪ ﺍﻭﺭ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ دونوں ﮐﯽ نمائندگی شامل ﮨﻮﮔﯽ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺟﻤﺎﻋﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻨﺘﯽ ﮨﮯ. انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت ایک تاثر ابھارا گیا ﮐﮧ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺟﻤﺎﻋﺘﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮨﻮﮔﺌﯿﮟ ہیں، ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺟﻤﺎﻋﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻦ ﺭﮨﯽ، ﻧﮧ ہی ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻌﺎﮨﺪﮦ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ۔

انہوں نے وفاق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﺗﮭﺎ وہ ہمیں بلاتے بھی نہیں تھے لیکن ﺍﺏ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﯿﮟ۔

انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے داخل ہو کر سندھ کے ایگزیکٹو اختیارات پر قبضہ کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close