پی ڈی ایم میں ایک اور دراڑ، نون لیگ اور جے یو آئی کو پیپلز پارٹی پر تحفظات

نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے پر اپوزیشن کی اکثر جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے

سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر پی ڈی ایم میں اختلافات مزید بڑھتے نظر آ رہے ہیں اور اپوزیشن کی اکثر جماعتوں نے تحفظات کر اظہار کردیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال کے بعد مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے قائدین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کا فیصلہ کیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نون لیگ اور جے یو آئی کی قیادت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا بھی ہے، جس میں نون لیگ کی اعلیٰ قیادت نے پیپلز پارٹی کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جب کہ مولانا فضل الرحمٰن بھی پی ڈی ایم اتحاد کو نظر انداز کرنے پر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے خفا ہیں

ذرائع کے مطابق نواز شریف بھی پیپلز پارٹی کے فیصلے پر نالاں ہیں اور انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے اس حوالے سے بات بھی کی ہے، دونوں رہنماؤں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مولانا غفور حیدری کو ووٹ نہیں دیا گیا اور پھر اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی نے سولو فلائٹ لی

ذرائع نے بتایا ہے کہ  لیگی قائدین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر واضح کیا گیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے نون لیگ کو موقع دیا جائے گا، بات صرف اکثریت کی نہیں بلکہ پی ڈی ایم اتحاد کے فیصلوں کی ہے، پیپلز پارٹی کی تمام تجاویز کو تسلیم کیا مگر عین وقت پر پی پی خود پی ڈی ایم کے فیصلوں سے مکر گئی ہے، اتحاد کی خاطر نون لیگ کی قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود پیپلز پارٹی کی حمایت کی گئی اور یوسف گیلانی کو متفقہ امیدوار کے طور پر قبول کیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close