سندھ ہاؤس حملہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک

اسلام آباد _ سندھ ہاؤس پرحملے کے کیس میں اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ۔ ایڈوکیٹ جنرل(اے جی) اسلام آباد نے بتایا کہ سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے دونوں اراکین کو گرفتارکیا جائے گا

اے جی اسلام آباد کے مطابق توصیف خان نام کے پی ٹی آئی کارکن کودوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے۔ کچھ ملزمان کا تعلق کے پی کے اورسندھ سے ہے۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس پرحملے کی دوبارہ رپورٹ طلب کی تھی اورحملے کے ذمہ داروں کوگرفتارکرنے کا حکم دیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close