محکمہ تعلیم سندھ کا دو ہفتوں کے لئے اسکول بند کرنے پر غور

نیوز ڈیسک

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمۂ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر تعلیم نے دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسکولز مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں، پھر اسکولز بند کرانے کا سوچیں

جبکہ دوسری جانب محکمۂ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت صبح کی شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات 7:30 سے 11:30 ہوں گے، اور دوسری شفٹ کے ادارے 11:45 سے 02:45 تک کھلیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close