سندھ میں بارشیں، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، مختلف واقعات میں کم از کم 11 افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک

سندھ مین گذشتہ دن سے جاری بارش نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات اور حادثات میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں

سندھ کے دارالحکومت ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺳﻼ ﺩﮬﺎﺭ ﺑﺎﺭﺵ ﻧﮯ ﻧﻈﺎﻡ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺩﺭﮨﻢ ﺑﺮﮨﻢ ﮐﺮﺩﯾﺎ، ﺳﮍﮐﯿﮟ ﻣﮑﻤﻞ ﮈﻭﺏ ﭼﮑﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﻧﯽ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﮔﯿﺎ

ﺷﺎﺭﻉ ﻓﯿﺼﻞ، ﺍﯾﻢ ﺍﮮ ﺟﻨﺎﺡ ﺭﻭﮈ، ﺁﺋﯽ ﺁﺋﯽ ﭼﻨﺪﺭﯾﮕﺮ ﺭﻭﮈ، ﺷﺎﮨﺮﺍﮦ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﺭﻭﮈ ﺳﻤﯿﺖ ﺷﮩﺮ ﮐﯽ ﺍﮨﻢ ﺷﺎﮨﺮﺍﮨﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﻭﺑﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﯿﮟ۔ تازہ  بارش نے وفاقی ادارے این ڈی ایم اے کی طرف سے کراچی میں نالوں کی صفائی کی قلعی کھول کے رکھ دی

ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺻﺒﺢ ﺳﻮﯾﺮﮮ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺑﺎﺭﺵ ﻧﮯ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﻞ ﺗﮭﻞ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔ ﻣﻠﯿﺮ ﻧﺪﯼ ﻣﯿﮟ تاریخی اور شدید ﻃﻐﯿﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ در محمد گوٹھ،، شفیع گوٹھ، سمو گوٹھ،  عمر خاصخیلی گوٹھ کئی دیہات میں پانی داخل ہوگیا ہے. لنک روڈ ڈملوٹی کے قریب ایک ٹرک بھی ملیر ندی کے پانی میں الٹ گیا، جس میں کم از کم دو افراد پھنسے ہوئے ہیں. ملیر نددو افراد کے ڈوب جانے کی اطلاعات ہیں جب کہ طغیانی کے باعث کورنگی کازوے کے بعد ﮐﻮﺭﻧﮕﯽ ﮐﺮﺍﺳﻨﮓ ﺭﻭﮈ بھی ﺑﻨﺪ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ.

ملیر ندی میں طغیانی پانی اولڈ تھانہ میں داخل کئی گوٹھ زیر آب

اتحاد کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی. بھینس میں گھر کی دیوار گرنے سے 8 سالہ آکاش جاں بحق اور  ایک خاتون زخمی ہوگئی.

کھیرتھر رینج میں کل سے جاری بارشوں کی وجہ سے حالیہ نون سون میں تھدو ڈیم پہلی بار اوور فلو کر گیا ہے. ڈیم کے اسپل وے بند کے شگافوں سے پانی کا رساؤ بڑھنے لگا ہے، جس سے اسپل وے کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے

ﺑﺎﺭﺵ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯽ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺠﻠﯽ کے فیڈر ٹرپ کر جانے کی وجہ سے شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے

سندھ کے دیگر شہروں حيدرآباد، کوٹڑی، ٹنڈو محمد خان، بدین، ميرپور خاص، مٹیاری، هالا، خانوٹ، گاجی کھاوڑ، نبي سر ، کنری، نندو، ملکانی، کڑیو گھنور ۽ قاضي احمد میں بارشوں کے بعد سڑکیں پانی سے بھر گئیں ہیں اور مواصلاتی اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے.

تھدو ڈیم اوور فلو کر رہا ہے

ڈگھڑی میں آج سب سے زیادہ 230 ملي ميٹر برسات رکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق ميرپور خاص میں 162، مٹھی میں 135، حيدرآباد سٹی میں 133 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی.

کوٹ غلا محمد، کڑیو گھنور اور ھوسڑی میں گھروں کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے

ٹھٹہ کے قریب کینجھر روڈ پر سوزوکی الٹنے سے ایک شخص کے جاں بحق اوت تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

تیز بارش اور شدید دھند کی وجہ سے سعودی عرب کے شہر جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز کو نوابشاه ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا. ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں 277 نسافر سوار تھے.

ادھر محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیشن گوئی کی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close