…اور بہترین پرندے کا ایوارڈ جاتا ہے چمگادڑ کو!

ویب ڈیسک

آکلینڈ : نیوزی لینڈ میں لمبی دُم والے نایاب چمگادڑوں نے رواں برس کے بہترین پرندے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق ادارے ”فوریسٹ اینڈ برڈ“ کی جانب سے مقابلے میں پہلی مرتبہ چمگادڑ کو پرندوں کی فہرست میں شامل کیا گیا اور نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے چمگادڑ کی قِسم پیکا پیکا تُو روا کو مقابلے میں تین ہزار ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی

ادارے کے مطابق اس سال پچھلے برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے اور نایاب چمگادڑ کو تین ہزار ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی

واضح رہے کہ فوریسٹ اینڈ برڈ گزشتہ سترہ سالوں سے یہ مقابلہ منعقد کر رہی ہے ، جس میں دنیا بھر سے ووٹنگ کے ذریعے بہترین پرندے کا انتخاب کیا جاتا ہے

پیکا پیکا توُ روا یا لمبی دُم والے چمگادڑ نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے چمگادڑوں کی دو اقسام میں سے ایک ہیں، یہ دنیا میں سب سے زیادہ نایاب ممالیہ ہیں

چمگادڑ نیوزی لینڈ کا واحد آبائی زمینی ممالیہ بھی ہے، جسے قومی سطح پر اہم سمجھا جاتا ہے

ان کا سائز انگوٹھے جتنا ہوتا ہے اور پیدائش کے وقت ان کا سائز شہد کی بڑی مکھی جتنا چھوٹا ہوتا ہے

چمگادڑ نے یہ مقابلہ گزشتہ برس کے فاتح پرندے کاکاپو سے جیتا، جو دنیا کا واحد ایسا طوطا ہے جو رات بھر جاگتا ہے اور اڑتا نہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close