حالیہ بارشوں میں پانی میں ڈوبی ہوئی کراچی کی سڑکیں اور گھر پاکستانی مین اسٹریم میڈیا کا سب سے بڑا موضوع رہا، بلاشبہ رہنا بھی چاہیے تھا، کیوں کہ رکارڈ بارشوں نے کراچی میں واقعی تباہی مچا دی تھی. یہی وجہ ہے کہ حکومت سندھ نے جن بیس اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے، ان میں کراچی کے تمام اضلاع شامل ہیں.
دوسری طرف یہی میڈیا بحریہ ٹاؤن کراچی کے اشتہارات کو خبریں بنا کر پیش کرتا رہا، جن میں مذکورہ پروجیکٹ کی کشادہ سڑکیں دکھائی جا رہی تھیں..
لیکن بحریہ ٹاؤن کراچی میں بارشوں نے جو کچھ کیا، اس کی حقیقی تصویر میڈیا میں کہیں بھی دکھائی نہیں دی، اس وڈیو میں دیکھیے کہ کس طرح بحریہ ٹاؤن بارشوں کے پانی میں سمندر کا منظر پہش کر رہا ہے اور ڈوبتے لوگ کشتیوں میں نکالے جا رہے ہیں