یورپی ملک یوکرین نے یورپین ٹورنامنٹ کے لیے اپنی نئی کٹ متعارف کروادی ہے جس نے روس کو سیخ پا کردیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے اپنی نئی کٹ کے ڈزائن کو غیر معمولی انداز میں بناتے ہوئے اس پر ملک کے نقشے کی بین الاقوامی سرحد کی لکیر کو نمایاں کرتے ہوئے نقشہ بنایا ہے
اس نقشے کی متنازع بات یہ تھی اس نے اس میں جزیرہ نما کرائمیا کو بھی اپنے ملک کا حصہ دکھایا ہے
اس پر روس میں شدید غصہ پایا جاتا ہے جبکہ روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ایک اشتعال انگیز کارروائی ہے
خیال رہے کہ روس نے 2014ع میں کرائمیا پر فوج کی مدد سے کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ اس بعد وہاں پر ریفرنڈم کروایا گیا جس کے مطابق 90 فیصد عوام نے روس کے حق میں ووٹ دیا
اس کے باوجود یوکرین اسے اپنا علاقہ تصور کرتا ہے، جبکہ اقوامِ متحدہ بھی اسے یوکرین کا ہی حصہ سمجھتا ہے۔
دوسری جانب روس میں امریکی سفارتخانے نے یوکرین کی نئی فٹبال کٹ کو بہترین قرار دیا ہے.