ممبئی : معروف بھارتی اداکار اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کے رلیز ہونے سے پہلے ہی بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت اکھیل بھارتیہ ہندو مہاسبہا نے اکشے کمار کی فلم ’پروتھوی راج‘ کے خلاف شہر چندی گڑھ میں پر تشدد مظاہرے شروع کر دیے ہیں، مظاہرین نے اداکار اکشے کمار اور فلم ہدایت کار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کے پتلے بھی جلائے
انتہا پسند جماعت نے فلم کے نام پر اعتراض کرتے ہوئے اسے رلیز ہونے سے قبل تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
جماعت کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تاریخ پر مبنی فلم کا نام ’پرتھوی راج‘ کے بجائے ’ہندو سمراٹ پرتھوی راج چوہان‘ رکھا جائے، صرف ’پرتھوی راج‘ نام رکھنا ہندوؤں کے بہادر حکمراں کی توہین ہے
رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلم کو رلیز کرنے سے قبل ہمیں دکھایا جائے تاکہ فلم میں بتائی گئی تاریخ کا جائزہ لیا جائے
واضح رہے کہ پرتھوی راج چوہان ہندوؤں کے حکمراں گزرے ہیں جن کی بہادری کے کارنامے پورے بھارت میں مشہور ہیں۔ ہندو پرتھوی راج چوہان سے متعلق عزت و احترام کے گہرے جذبات رکھتے ہیں.