وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں: شہباز گِل

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ آف شور کمپنی جیسے کام کرتے ہیں اور نہ ایسے کام کرنے والوں کو چھوڑتے ہیں

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ کوئی وزیر یا پی ٹی آئی والا ایسا کام کرے گا تو وہ جوابدہ ہے

ان کا مزید کہنا ہے کہ بیرونِ ملک کمپنی رجسٹر کرانے والے کا تعلق عمران خان سے جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا ہے کہ زمان پارک میں دو گھروں کا ایک جیسا پتہ ہے

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا یہ بیام ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے، جب انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس(آئی سی آئی جے) کی طرف سے آج پینڈورا پیپرز جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اعلان میں کہا گیا ہے کہ ‘پینڈورا پیپرز’ کے نام سے لیکڈ خفیہ رپورٹ آج جاری کی جائے گی، جو
دنیا کے ہر حصے سے تعلق رکھنے والی ایک کروڑ 19 لاکھ سے زائد فائلز کے ‘لیکڈ ڈیٹا بیس’ پر مشتمل ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close