پانچ منٹ سے زائد کی کال پر 75 پیسے ٹیکس اور دودھ، انڈے، آٹے سمیت کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر پانچ منٹ سے زیادہ بات پر پچھتر پیسے ٹیکس لیں گے، آٹے اور اس سے بنی اشیاء، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا

انہوں نے کہا کہ زراعت کے لیے 3 لاکھ تک بلا سود قرض دیں گے، شہری علاقوں میں کاروبار کیلئے گھر کے 1 فرد کو 5 لاکھ تک بلا سود قرض دیا جائے گا

شوکت ترین نے کہا کہ سونے اور چاندی پر ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 1 سے 3 فیصد کر دیا ہے، سونے کی ویلیو ایڈیشن پر 17 فیصد ٹیکس برقرار رہے گا، آٹے اور اس سے بنی اشیاء پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، 800 سی سی سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا ہے، سرکاری ملازمین کی آمدن پر ٹیکس واپس لے لیا ہے، نئے مالی سال میں محصولات کا ہدف 5800 ارب روپے رکھا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو شہریوں کو ہراساں نہیں کرنے دیں گے، نئے مالی سال کے بجٹ میں 12 مختلف ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیئے جا رہے ہیں، دودھ، دہی اور ڈیری مصنوعات پر ٹیکس واپس لیا جا رہا ہے، مڈل مین کا کردار ختم کرنے کیلئے ایگری مالز کا آئیڈیا لا رہے ہیں، ایگری مالز کا جال پورے ملک میں بچھائیں گے، مڈل مین کے پرافٹ مارجین کو ختم کریں گے، مڈل مین کے پاس 4 سے 5 سو فیصد منافع جا رہا ہے

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کم آمدنی والے لوگوں کو بجلی اور آٹے پر ٹارگیٹڈ سبسڈی دیں گے، ڈیم پروجیکٹ کے لیے ماضی کی حکومتیں بجٹ میں پیسے نہیں رکھتی تھیں، ماضی کی حکومتیں سمجھتی تھیں کہ ڈیم منصوبے ان کے دور میں مکمل نہیں ہوں گے، عمران خان نے ڈیم پروجیکٹ کے لیے بجٹ میں پیسے رکھے ہیں.

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامنا تھا، مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس گئے تو اس نے سخت شرائط رکھیں، اس نے گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا کہا، اور کہا کہ  پیسے تب تک نہیں دیں گے جب تک شرائط نہیں مانتے آئی ایم ایف کی شرائط سے ترقی رک گئی تھی، عمران خان نے مشکل حالات میں دلیری کے ساتھ سخت فیصلے کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close