سندھ، مسافر گاڑیوں میں سب افراد کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ حکومت نے کہا ہے کہ این سی اوسی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والے تمام افراد کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الصوبائی اور بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر کورونا ویکسنیشن کے ساتھ ہی سفر کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کورونا ویکسینیشن کرا لیں

صوبائی وزیر نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے مسافروں کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیوں کے مالکان کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں، شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں

اس سلسلے میں سندھ کے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close