ممبئی میں بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ہلاکتیں 42 ہوگئیں

ویب ڈیسک

ممبئی : بھارت کے بڑے شہر ممبئی میں گزشتہ دو روز میں 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس میں مزید 11 ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 42 ہوگئی

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ ممبئی میں گزشتہ دو روز میں 250 ملی میٹر بارش سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، بارشوں کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 100 سے بڑھ گئی ہے

ریکارڈ بارشوں کے بعد شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کئی کلومیٹر تک پٹڑیاں زیر آب آنے کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی ہیں جب کی دیگر ذرائع آمد و رفت بھی دستیاب نہیں۔ شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے

کسی ممکنہ حادثے کے پیش نظر میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ درخت اور بل بورڈز گرے ہوئے ہیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے

ہندوستانی محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشن گوئی کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں کرنٹ لگنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں

بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں نے تباہی مچائی ہے تاہم سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ممبئی میں ہوا ہے

دوسری جانب چین کے صوبے ہینان میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی، انڈر گراؤنڈ ٹرینوں میں پانی بھر گیا جس کے بعد پانچ سو لوگوں کو ریلوے ٹنل سے ریسکیو کیا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف حادثات میں اب تک پچیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بارہ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے. بارشوں کے باعث کئی مکانات اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہینان صوبے میں ڈیم اور دیگر آبی ذخائر خطرے کی حد تک بھر چکے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close