بھارتی ریاست راجستھان کے بیالیس سالہ پُرکھا رام ایک ایسی انوکھی بیماری میں مبتلا ہے، جو ایک ارب لوگوں میں سے صرف ایک ہوتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ بھی ہوئے تو دنیا میں پُرکھا رام جیسے صرف سات لوگ ہوں گے۔ پُرکھا رام سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں سے تقریباً تین سو دن سو کر ہیں
پُرکھا رام کو لاحق اس بیماری کی تشخیص تئیس سال پہلے ہوئی تھی، جب وہ ابھی محض انیس برس کے تھے۔ اس بیماری کی وجہ سے جب وہ سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو بیس سے پچیس دن مسلسل سوتے رہتے ہیں، اس دوران اُنہیں جگانا انتہائی مشکل ہوتا ہے
اس مرض کی علامات میں شدید سر درد اور تھکان شامل ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ایک نفسیاتی بیماری ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ دماغ میں رسولی ہونے یا چوٹ لگنے سے بھی ہو جاتی ہے
پُرکھا رام اور اُن کے گھر والے اس اُمید میں جی رہے ہیں کہ اس بیماری کا علاج دریافت ہوجائے اور اُن کی زندگی معمول پر آ سکے
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا علاج تبھی ممکن ہے جب اس کی بنیادی وجہ معلوم ہو سکے.