شہر دو قصہ – 4
کون ٹھہرے سمے کے دھارے پر نشور واحدی اسی طرح تپاک اور محبت سے ملے۔ تین چار گھنٹے گپ کے بعد جب بھی میں نے یہ کہہ کر اٹھنا چاہا کہ اب چلنا چاہیے تو ہر بار ہاتھ پکڑ کے بٹھا لیا۔ میرا جی بھی یہی چاہتا تھا کہ اسی طرح روکتے رہیں۔ حافظہ خراب…
قصہ شہر دو – 3
غریب غرانے لگے اور آبادی؟ الامان، الحفیظ… بارہ ماسی میلے کا سماں ہے۔ زمین سے ابلے پڑتے ہیں۔ بازار میں آپ دو قدم نہیں چل سکتے، جب تک کہ دائیں بائیں ہاتھ اور کہنیاں نہ چلائیں۔ خشکی میں کھڑی تیراکی کہیے، جہاں کہنی مارنے کی بھی گنجائش نہ ہو، وہاں لوگ…
قصہ دو شہر – 2
یہ بچے کتنے بوڑھے ہیں، یہ بوڑھے کتنے بچے ہیں انہوں نے اپنے نارتھ ناظم آباد والے گھر کے سامنے مولسری کا درخت لگانے کو تو لگا لیا، لیکن یادوں کی مولسری کی بھینی بھینی مہک، بچپن اور چھب چھاؤں کچھ اور ہی تھی۔ اب وہ انواع و اقسام کے پھول کہاں کہ ہر پھول…
قصہ دو شہر – 1
کھنڈر میں چراغاں کم و بیش پینتالیس برس کا ساتھ تھا۔ نصف صدی ہی کہیے۔ بیوی کے انتقال کے بعد بشارت بہت دن کھوئے کھوئے سے، گُم صُم رہے۔ جیسے انہوں نے کچھ گم نہ کیا ہو، خود گم ہو گئے ہوں۔ جوان بیٹوں نے میت لحد میں اتاری، اس وقت بھی وہ صبر و…
ایرانی پلاؤ (افسانہ)
آج رات اپنی تھی، کیونکہ جیب میں پیسے نہیں تھے! جب جیب میں تھوڑے سے پیسے ہوں، رات مجھے اپنی نہیں معلوم ہوتی.. اس وقت رات میرین ڈرائیو پر تھرکنے والی گاڑیوں کی معلوم ہوتی ہے، جگمگاتے ہوئے فلیٹوں کی معلوم ہوتی ہے، ایمبسڈر کی چھت پر ناچنے والوں کی معلوم…
جگر گوشے (طنز و مزاح)
دس سال سے یعنی جس دن سے میری شادی ہوئی ہے، یہی ایک سوال بار بار کسی نہ کسی صورت میں ہمارے سامنے دہرایا جاتا ہے، آپ کے ہاں بچّہ کیوں نہیں ہوتا؟ یہ کوئی نہیں پوچھتا کہ آپ کے ہاں روٹی ہے؟ گھر ہے؟ روزگار ہے؟ خوشی ہے؟ عقل ہے؟ سب یہی پوچھتے ہیں…
ادّھا (کہانی)
سب اسے ’’ادّھا‘‘ کہہ کے بلاتے تھے۔ پورا کیا، پونا کیا، بس ادّھا۔ قد کا بونا جو تھا۔ پتا نہیں کس نے نام رکھا تھا۔ ماں باپ ہوتے تو ان سے پوچھتا۔جب سے ہوش سنبھالا تھا، یہی نام سنا تھا اور یہ بھی نہیں کہ کبھی کوئی تکلیف ہوئی ہو۔ دل دُکھا ہو۔ کچھ نہیں۔…
پنکھڑی (روسی ادب سے منتخب افسانہ)
شہر کے مضافات میں ایک روز علی الصبح ایک سنسان سڑک پر ایک خاتون اوراس کا چار سالہ لڑکا جا رہے تھے.. لڑکا، جو گلاب کے مانند تھا، بہت خوش خوش تھا۔ خاتون نہایت عمدہ لباس میں ملبوس تھی۔ مسرت کی وجہ سے اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رقصاں نظر آ رہی تھی اور اپنے…