ماہ رنگ بلوچ کی کزن یونیورسٹی طالبہ، جو بلوچستان اسمبلی کی رکن بھی ہیں!
کلثوم نیاز بلوچ بلوچستان اسمبلی کی کم عمر ترین خاتون رکن ہیں، جبکہ وہ ساتھ ہی کوئٹہ ایگریکلچر کالج میں ایم فل کی طالبہ بھی ہیں۔ کلثوم نیاز بلوچ، جو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی فرسٹ کزن بھی ہیں، کا سیاسی سفر کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے ضلعی رکن کی حیثیت سے شروع…
انسپکٹر ذیشان کاظمی: کراچی آپریشن کے ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ کا انکاؤنٹر کس نے اور کیسے کیا۔۔
”لاش پر صرف ایک گولی کا نشان تھا۔ گولی آنکھ میں لگی اور سر کی جانب سے باہر نکل گئی تھی۔ جنھیں سب ذیشان کا ’قاتل‘ سمجھتے ہیں انھوں نے نہیں مارا تھا۔“ پولیس افسر نے اپنے سابق ساتھی کے قتل پر بلا جھجھک تبصرہ کیا۔ یہ گفتگو انسپکٹر ذیشان کاظمی کے قتل کے بارے…
عالمی کارپوریشنز منافع بڑھانے کے لئے غریب ملکوں کا پانی ہتھیا رہی ہیں
پانی ہماری بنیادی ضروریات میں سرفہرست ہے۔ اس کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔ پانی کی اہمیت کے پیشِ نظر اقوام متحدہ ہر سال 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن مناتی ہے۔ اس بار پانی کے عالمی دن کے موقع ادارے کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آبی وسائل پر…
بڑھتے برقی کچرے سے دنیا کو شدید مسائل کا سامنا
ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہمارے زیرِ استعمال ٹیکنالوجی بے ہنگم برقی کچرے کی وجہ بن رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا بھر میں 6.2 کروڑ ٹن برقی کچرا پیدا ہوا۔ یہ وزن چھ ہزار ایفل ٹاور کے وزن کے برابر ہے۔ تشویش…
استاد اللہ رکھیو کا بہیمانہ قتل، ڈاکوؤں کے زیرِ تسلط کچے کا علاقہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی
سندھ میں ڈاکو راج کا سلسلہ ایک بار پھر سے تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے، بدامنی کے بادل گہرے ہو رہے ہیں اور ہر آئے دن کہیں نا کہیں کوئی نا کوئی شخص اغوا یا قتل ہو رہا ہے۔ حکومت سندھ اس سلسلے میں کچھ بھی کرنے سے قاصر دکھائی دے رہی ہے پولیس…
سندھ: کیٹی بندر کے مچھیروں کا ’ایک ارب‘ روپے کی مچھلیوں کا بڑا شکار
سندھ کی قدیم بندرگاہ کیٹی بندر کے ماہی گیروں کے لیے رمضان میں ہی عید ہو گئی۔ 20 مارچ کا دن ان کے لیے کسی طور عید سے کم ثابت نہیں تھا، کیوں کہ اس دن بحیرہ عرب کی کائنر کریک میں ان کے جال میں بڑی تعداد میں قیمتی اور نایاب مگر معدومی کے…
’کپتان چپل‘ کی کہانی، جس نے اپنے کاریگر کو صدارتی ایوارڈ دلا دیا!
رواں سال 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والی شخصیات کو صدارتی اعزازات سے نوازا گیا، انہی میں ایک نام ’کپتان چپل‘ سے مشہور ہونے والے چاچا نورالدین کا بھی ہے، جنہیں سول ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا کپتان چپل بنانے…
بحریہ ٹاؤن سے منسلک کمپنی منی لانڈرنگ کے بڑے فراڈ میں ملوث نکلی!
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کی گئی انکوائری میں ایک تجارتی کمپنی ’وکی ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کی جانب سے اربوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا پتہ چلا ہے۔ یہ کمپنی بحریہ ٹاؤن سے مبینہ طور پر منسلک ہے، جو ملک کے معروف ریئل اسٹیٹ…