سندھ میں ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لئے جدید میڈیسن متعارف
سندھ حکومت نے باضابطہ طور پر کمیونٹی بیسڈ اورل پری ایکسپوژر پروفیلیکسز (پی آر ای پی) کا اجرا کر دیا ہے، یہ دوا ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے لی جاتی ہے یہ دوا کلیدی آبادیوں اور سیرو ڈسکارڈنٹ جوڑوں (جن میں ایک شریک حیات وائرس سے متاثر ہو اور دوسرا وائرس میں…
بھارت: پیغمبر اسلامﷺ کی توہین کا معاملہ اٹھانے والے محمد زبیر کون ہیں؟
بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو ترجمانوں نوپور شرما اور نوین کمار جندال کے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف مبینہ توہین آمیز بیانات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا کریڈٹ جس بھارتی شخص کو جاتا ہے وہ فیکٹ چیکر صحافی محمد زبیر ہیں انہوں نے ہی…
بیلجیئم: بچوں کا استحصال، قتل کرنے والے بدنامِ زمانہ سیریل کلر کا گھر مسمار
بیلجیئم کی تاریخ کے سب سے بدنامِ زمانہ سیریل کلر اور بچیوں کا جنسی استحصال کرنے والے مارک دوترو کے مکان کو مسمار کرنے کا کام کا آغاز منگل سے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے متاثرین کی یادگار تعمیر کی جائے گی شارلیروئی شہر میں ’دہشت کے گھر‘ کے نام سے مشہور اس…
رواں سال مون سون سیزن کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں مون سون سیزن میں غیرمعمولی بارشیں متوقع ہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کی شروعات ہوگی۔ اس بار پنجاب اور…
بلوچستان: قلعہ سیف اللہ کے قریب اندوہناک حادثہ، بس کھائی میں گرنے سے 22 جاں بحق
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں حکام نے بتایا ہے کہ اخترزئی کے علاقے میں بدھ کو ایک مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد سمیت بائیس افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ضلع کے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کے مطابق بس لورالائی سے ژوب…
سستا روسی خام تیل: بھارت، پاکستان اور پٹرول کی قیمتیں
تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی جانب سے روس سے خام تیل کی درآمد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اگرچہ رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے بھارت پر دباؤ ہے کہ وہ اپنے آپ کو معاشی طور پر روس سے دور کرے، لیکن اس کے…
پاکستان کے شہری علاقوں میں 62 اور دیہاتوں میں 83 فیصد پینے کا پانی آلودہ ہے، ماہرین
ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کے شہری علاقوں میں 62 اور دیہاتوں میں 83 فیصد فراہم کردہ پینے کی پانی آلودہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ متاثرہ پانی پینے والے لوگوں کی بڑی تعداد بیمار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہی ہے یہ کوئی معمولی صورتحال نہیں ہے، کیونکہ تشویشناک بات…
گستاخانہ خاکے: چارلی ایبڈو حملے سے تعلق کے شبے میں پاکستانی شہری گرفتار
اٹلی کی انسداد دہشت گردی پولیس اور یوروپول نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے 2020ع میں فرانس کے چارلی ایبڈو میگزین پر حملہ کرنے والے شخص سے تعلق کے شبے میں متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے واضح رہے کہ 2020 میں پاکستانی شہریت رکھنے والے اٹھارہ سالہ ظہیر…