کراچی یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج

نیوز ڈیسک

کرونا وبا کے باعث طویل عرصہ بند رہنے کے بعد آج کراچی یونیورسٹی کھلنے کے پہلے ہی دن طلباء نے شدید احتجاج کیا

اطلاعات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد یونیورسٹی کی طرف سے فزیکل امتحان لینے کے فیصلے کے خلاف ایڈمن بلاک کے سامنے جمع ہوگئی اور احتاجی مظاہرہ کیا

احتجاجی مظاہرے میں شریک طلباء کا کہنا تھا کہ آج یونیورسٹی آنے پر فزیکل امتحان کا حکم دے دیا گیا، جب ہمیں  پڑھایا ہی نہیں گیا تو امتحان کیسے دیں گے؟

طلباء کے مطابق چھ ماہ آن لائن کلاسز کے نام پر انہیں صرف بے وقوف ہی بنایا جاتا رہا

طلباء نے مطالبہ کیا کہ آن لائن کلاسز کے دوران مشکلات کا سامنا رہا، جب کہ سلیبس بھی مکمل نہیں ہوسکا، لہٰذا امتحانات لیے بغیر پروموشن کی جائے۔

احتجاج کرنے والے طلبہ امتحانات نہ لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، طلبہ کا مؤقف ہے کہ آن لائن کلاسز میں اساتذہ نے کچھ نہیں پڑھایا صرف اسائنمنٹ دیتے رہے، لہٰذا اب امتحانات بھی نہ لیے جائیں۔

ان کے مطابق صرف اسائنمنٹ کی تیاری کے تحت امتحانات میں شرکت نا ممکن ہے، سلیبس نامکمل نہیں ہوسکا تو امتحانات کا انعقاد کیسے ہوگا؟ امتحانات کا انعقاد روکا جائے اور آن لائن کلاسز کی بنیاد پر نتائج جاری کیے جائیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close