اب مہمانوں کو مینگو ملک شیک کے ساتھ خوش آم دید کہیں

ہر موسم اپنے ساتھ انواع و اقسام کے پھل لے کر آتا ہے. گرمیوں کا نام سن کر ہی یوں تو اکثر لوگوں کے چہرے پر ناخوش گوار تاثرات ابھر آتے ہیں، لیکن گرمی کے ساتھ اگر آم کا ذکر آ جائے تو یہی تاثرات خوش گوار روپ دھار لیتے ہیں.

آج ہم سنگت میگ میں آپ کے لیے پھلوں کے بادشاھ آم اور دودھ سے ذائقہ دار مینگو ملک شیک بنانے کی انتہائی آسان ترکیب پیش کر رہے ہیں

مینگو ملک شیک کے لیے درکار اجزا

قاشیں (دو عدد آم)

دودھ دو کپ

چینی (حسبِ ذائقہ)

برف (ضرورت کے مطابق)

پستے اور بادام بھی شامل کر سکتے ہیں

ترکیب:

آم کی قاشیں، دودھ اور چینی ایک ساتھ لیں اور انہیں بلینڈ کرلیں
اس کے بعد اس میں برف شامل کرکے دوبارہ بلینڈ کریں (برف کو اچھی طرح کرش کرلیں)

ملک شیک تیار ہے
اب اسے گلاسوں میں انڈیل کر اوپر سے سجاوٹ کے لئے پستے اور بادام کی ہوائیاں برک دیں اور مہمانوں کو کہیں خوش آم دید!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close