کراچی، ماہی گیروں کا احتجاج، بندرگاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کردی

نیوز ڈیسک

راچی: ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں چیکنگ پر مامور اداروں کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کراچی پورٹ آنے والے بحری جہازوں کا چینل احتجاجاً بند کر دیا

ذرائع کے مطابق ماہی گیر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لئے جانا چاہتے ہیں لیکن آئے روز انہیں چیکنگ پر مامور اداروں کی طرف سے روک دیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے

چیکنگ پر مامور اداروں کی طرف سے بلاجواز رکاوٹوں اور ان کے مظالم کے گزشتہ شب ماہیگیروں کا احتجاج شروع ہوا

ماہی گیروں نے احتجاجاً کراچی پورٹ آنے والے جہازوں کا چینل بند کر دیا اور چینل کے اردگرد درجنوں لانچیں لنگر انداز کر کے رکاوٹ کھڑی کردیں

چینل بند ہونے سے کراچی بندر گاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند ہوگئی۔ رات گئے سے شروع ہونے والا احتجاج آخری اطلاعات تک بھی جاری تھا

ماہیگیر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر ماہی گیروں کے خلاف اداروں کا متعصبانہ رویہ اور امتیازی سلوک ختم نہ ہوا تو کیاماڑی پورٹ چینل بند کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج کا دائرہ پورے سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں تک بڑھایا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close