بھارت میں نوجوان کا رکشے پر گھر بنا کر انوکھا کارنامہ

ویب ڈیسک

بھارت میں چوبیس سالہ پربھو نے رکشے پر ایک پورٹیبل گھر بنا کر اپنے انوکھے کارنامے سے سب کو متوجہ کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چوبیس سالہ آرکیٹیکچر پربھو نے حیرت انگیز مہارت اور ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے رکشے کی چھت پر ایک گھر بنا دیا۔ گزشتہ برس تیار کیے گئے اس گھر کی شہرت سوشل میڈیا پر ہوئی تو بزنس ٹائیکون دیو آنند بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے

پربھو کے رکشے پر بنائے گئے گھر میں بیڈروم، کچن، ٹوائلٹ، باتھ ٹب اور کام کرنے کی جگہ بھی ہے، جب کہ 250 لٹر پانی کی ٹینکی بھی نصب ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کے لیے سولر پینل بھی لگایا گیا ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی لاگت محض ایک لاکھ روپے ہے

پربھو کا مقصد اپنے اس پروجیکٹ کے ذریعے رہائش کے لیے کم جگہ اور کم لاگت سے تیار کردہ گھروں کی تشہیر کرنا ہے، جس کی بڑے شہروں میں شدید ضرورت ہے اور کم آمدنی والے افراد کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں

پربھو کے اس پروجیکٹ کو بزنس ٹائیکون دیو آنند مہندرا نے دیکھا تو تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور پربھو کی رکشے والے گھر کے ساتھ تصویر ٹویٹ کردی، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

دیو آنند مہندرا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بظاہر ارون نے یہ کام چھوٹی جگہوں کے بہتر استعمال کا مظاہرہ کرنے کے لئے کیا، لیکن اس کے اس کام نے ایک بڑے رجحان کو جنم دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ وبائی امراض میں ممکنہ طور پر اپنے گھر میں محدود ہونے کے بجائے گھر کو ہی متحرک کر دو. میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ بولیرو پک اپ کے اوپر کوئی اور زیادہ بہتر جگہ بناکا آئیڈیا  تیار کرے گا۔ کیا کوئی اس سے میرا رابطہ کروا سکتا ہے؟

اس پروجیکٹ کو بزنس ٹائیکون دیو آنند مہندرا کی طرف سے سراہے جانے اور ملنے کی خواہش کا اظہار کرنے پر پربھو کی بھی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا اور وہ اس بات کو لے کر بہت زیادہ پرجوش دکھائی دے رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close