مویشی منڈی کے تاجر سے 64 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا دلچسپ ڈراپ سین

نیوز ڈیسک

کراچی : نیشنل ہائی وے پر مویشی منڈی کے تاجر سے 64 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ، تاجر نثار پولیس کو بے وقوف بناکر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانا چاہتا تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر نثار نے ون فائیو پر اطلاع دی تھی کہ وہ بھینس کالونی سے فیملی کے ہمراہ کار پر آرہا تھا کہ گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے اس سے 64 لاکھ 70 ہزار روپے اسلحے کے زور پر لوٹ لئے اور کر فرار ہوگئے

پولیس کے مطابق پولیس نے تفتیش کی تو معاملہ مشکوک لگا جس پر پولیس نے تاجر نثار کے آبائی علاقے لاڑکانہ رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ تاجر لاڑکانہ میں اسی طرح کا ایک جھوٹا مقدمہ درج کرا چکا ہے

پولیس نے بتایا کہ تاجر بعد ازاں منگل کی صبح تھانے آیا اور کہا کہ اس کی مذکورہ رقم بچ گئی ہے ،ملزمان غلطی سے کپڑوں سے بھرا تھیلا لے کر فرار ہوئے تھے، جبکہ رقم سے بھرا تھیلا چھوڑ گئے

پولیس کو شبہ ہے کہ تاجر نثار کو لاڑکانہ میں جس کو رقم دینی تھی اسے ڈکیتی کا رنگ دے کر وہ رقم ہڑپ کرنے کے چکر میں تھا لیکن پولیس نے باریک بینی سے تفتیش کی تو تاجر کا بیان تبدیل ہوگیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close