Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

الیکشن کمیشن بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی اور چھوٹے میاں کے ہاتھ کی چھڑی ہے، اعظم سواتی

By Akhtar Rasool
ستمبر 20, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی اور چھوٹی میاں کے ہاتھ کی چھڑی بن گیا ہے

اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کس طرح ہوئی، مجھے پتہ ہے۔

اسلام آباد میں بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعظم خان سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہا ہے، الیکشن کمیشن حکام مجھے نوٹس دے رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان اور مریم صفدر نے کتنی باتیں کیں؟ آپ نے انہیں کتنے نوٹس دیئے؟ اپوزیشن لیڈر ٹی ٹی میں ملوث ہے، اپوزیشن لیڈر پر منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمے چل رہے ہیں

اعظم سواتی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کس طرح ہوئی مجھے پتہ ہے، چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے بہت سی باتیں صیغہ راز میں ہیں، میں نے حلف لیا ہوا ہے، میں یہ راز کبھی سامنے نہیں لاؤں گا، آپ کو اس لیے چیف الیکشن کمشنر بنایا تھا کہ آپ ای وی ایم پر جائیں گے، آپ الیکشن کمیشن میں ایسا نظام لے کر آئیں کہ آنے والی نسلیں انگلی نہ اٹھا سکیں، سپریم کورٹ نے آپ کو ایک پائلٹ پراجیکٹ دیا تھا اس کا کیا ہوا۔ کیا آپ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھیں گے؟ کس کے کہنے پر آپ اتنے عظیم ادارے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن کو آزاد ادارہ بنائیں گے، چند دنوں میں پارلیمنٹ سے قانون بنا کر دیں گے

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات ، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ میں آگے بڑھ رہی ہے، تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت اگلا الیکشن چوری کرنے کے لئے ای وی ایم کی بات کر رہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی، ماضی میں صدر عارف علوی بھی اس سلسلے میں درخواست دے چکے ہیں، 2014ع میں عمران خان کے آنے سے پہلے بھی اپوزیشن اس کام پر لگی ہوئی تھی، الیکشن اصلاحات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جو مشین سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں انہیں قوم کو جواب دینا پڑے گا.

مزید خبریں:

  • بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کا پاک فوج سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ

  • جاوید لطیف کا پارٹی نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

  • نون لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ پی ٹی آئی میں شامل

  • امریکی خواتین بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا

  • کیلکولیٹر والے اسد عمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کیا کہتے ہیں؟

  • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے سے متعلق آئینی ترمیم کے لئے باضابطہ بل تیار

  • عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا، اسد عمر

Tags:

Election Commission PakistanElection PakistanNawaz SharifPakistani PoliticianPakistani PoliticsPMLNShahbaz Sharif
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کا پاک فوج سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ

Next

یوٹیوب کے پوڈکاسٹ پروگرام سے آپ بھی پیسہ کما سکتے ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme