Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکا بچوں کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال، والدین کی اجازت سے مشروط کرنے پر غور کرنے لگا۔۔

By Akhtar Rasool
اپریل 17, 2023 3 Min Read
0

دورِ حاضر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ویب سائٹ کی افادیت سے انکار ممکن نہیں، مگر جس طرح ہر چیز کے مثبت پہلو بھی ہوتے ہیں اور منفی بھی، یہی حال سوشل میڈیا کا بھی ہے۔ جہاں سوشل ویب سائٹس انفرادی اور گروہی سطح پر باہمی رابطوں کا ذریعہ اور اطلاعات اور خبروں کی ترسیل کا مؤثر ترین سیلہ بن کر سامنے آئی ہے، وہیں ان کی وجہ سے معاشروں میں بہت سی اخلاقی اور سماجی خرابیوں نے بھی فروغ پایا ہے اور خاص طور پر بچوں پر اس کے منفی اثرات تباہ کن ہیں، یہی وجہ ہے کہ کئی والدین ان پلیٹ فارمز پر بچوں کی پرائیویسی کے حوالے سے پریشان ہیں

اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے امریکا میں جلد ہی ایسا قانون متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس جیسا کہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام یا دیگر سوشل میڈیا ایپس کو والدین کی اجازت سے مشروط کیا جائے گا

بچوں اور نوعمروں کے ساتھ بڑھتے ہراساں کیے جانے کے واقعات کے پیشِ نظر امریکی قانون ساز سوشل میڈیا سے متعلق ضابطے اور قوانین بنانے پر غور کر رہے ہیں

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی برسوں سے امریکی قانون ساز سماجی پلیٹ فارمز کے حوالے سے خدشات کو دور کرنے کی غرض سے نئی پالیسیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کی مدد سے نوعمر صارفین کو آن لائن ہراسانی جیسے واقعات سے محفوظ رکھا جا سکے

امریکی ریاست ارکنساس اور یوٹاہ کے گورنروں نے حال ہی میں ایک ایسے بل پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں ایسا قانون متعارف کروائیں گی، جس کے تحت کسی بھی پلیٹ فارم پر لاگ اِن ہونے سے قبل عمر کی تصدیق کرنا لازمی ہوگی، جبکہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو اپنے والدین یا کسی سرپرست سے اجازت لینا لازمی ہوگی

ارکنساس اور یوٹاہ کے بعد اب امریکا کی دیگر ریاستوں میں بھی اس حوالے سے قانون سازی کے لیے کام کیا جا رہا ہے

یہ اقدام نو عمر بچوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے، جو کئی والدین کے لیے برسوں تک سوشل میڈیا کے بچوں پر منفی اثرات کے حوالے سے فکرمندی کا باعث بنا ہوا ہے

تاہم قانون پر تنقید کرنے والے کچھ صارفین، ڈجیٹل حقوق کے حامی اور بچوں کے تحفظ کے ماہرین اس اقدام پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس طرح کے اقدام سے نوعمر بچوں اور ان کے والدین کی پرائویسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور والدین پر اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے

ناقدین کا کہنا تھا کہ اس قانون کے بعد آن لائن سروسز کو نوجوانوں اور ان کے گھر والوں کی حساس معلومات تک رسائی حاصل ہوگی تاکہ عمر کی تصدیق ہو سکے

ڈجیٹل رائٹس گروپ الیکٹرانک فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جیسن کیلی نے سی این این کو بتایا کہ والدین کی بچوں کی پرورش کے حوالے سے حکومتی مداخلت پر فکر مند ہیں، ریاست والدین کو نہیں بتا سکتی کہ بچوں کی پرورش کیسے کی جائے

والدین طویل عرصے سے سوشل میڈیا کے استعمال سے اپنے بچوں کی پرائویسی کے بارے میں فکر مند ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ پرائویسی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ریاستی قانون ساز نئی پالیسی مرتب کریں گے

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ قانون پر عملدرآمد کا طریقہ کار کیا ہوگا، یعنی کمپنیاں کیسے تعین کریں گی کہ کسی صارف کی عمر کیا ہے۔

Tags:

brain development in childrenChildrenchildren and screen timecurrent events for kidsindependent mediaindian parentsjobs for indianslaw and crimelaw and crime networklaws for foreign parentslaws for indian parentsparentparents of transgender teenagerparents of transgender youthsafer social mediasenator maria cantwellsocial mediasocial media appssocial media lawssocial media lawsuitsocial media minorssocial media regulation
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تاوان کے لیے اغوا کیے گئے زکریا گوٹھ کے دو نوجوان شاہ لطیف ٹاؤن تھانے سے بازیاب!

Next

دل کے مریض افراد کے لیے دورانِ سفر اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے چند تجاویز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme