Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

انڈیا اور آسٹریلیا کے چھ یادگار ون ڈے میچوں کی کہانی

By Akhtar Rasool
نومبر 18, 2023 4 Min Read
0

انڈیا میں جاری ون ڈے ورلڈکپ میں ناقابلِ شکست رہنے والی میزبان ٹیم اور پانچ بار کی چیمپیئن آسٹریلیا کا کل یعنی بروز اتوار، احمد آباد میں میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹاکرا ہوگا

انڈیا اور آسٹریلیا کے کرکٹ مقابلوں کی ایک دلچسپ تاریخ ہے۔ فائنل سے قبل یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ اس موقعے پر کرکٹ کے ان دو پاور ہاؤسز کے درمیان ون ڈے کے چھ ناقابل فراموش مقابلوں پر ایک نظر ڈالی جائے

جب شارجہ میں سچن ٹنڈولکر کا جادو سر چڑھ کر بولا

عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 1998 میں کھیلی گئی تین ملکی سیریز میں 131 گیندوں پر 143 رنز بنا کر اس آسٹریلوی باؤلنگ کو روندھ ڈالا، جس میں ڈیمین فلیمنگ، مائیکل کاسپروچ اور ’سپن جادوگر‘ کہلانے والے شین وارن شامل تھے۔

شارجہ میں اس روز آنے والے ریت کے طوفان کے باعث تقریباً آدھے گھنٹے تک معطل رہنے والے میچ میں انڈیا کو تین ملکی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے 235 رنز درکار تھے۔

انڈیا ہدف سے کافی پیچھے تھا لیکن ٹنڈولکر کی ماسٹر کلاس بلے بازی کی بدولت انڈیا نے نہ صرف اس میچ کامیابی سمیٹی بلکہ ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم نیوزی لینڈ سے زیادہ رن ریٹ حاصل کرکے فائنل میں بھی جگہ بنالی۔

دو دن بعد ہونے والے فائنل میں بھی ٹنڈولکر کی ایک اور سنچری سے آسٹریلیا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

رکی پوٹنگ کی ناقابل فراموش اننگز

کپتان رکی پونٹنگ کی ناقابل فراموش بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے 2003 ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کو 125 رنز سے شکست دے کر 1987 اور 1999 کے بعد تیسری ٹرافی اپنے نام کی

پونٹنگ نے اس میچ میں ناقابل شکست 140 رنز بنائے۔ وہ اس وقت کریز پر آئے جب اوپنر میتھیو ہیڈن اور ایڈم گلکرسٹ نے 14 اوورز میں 105 رنز بنائے تھے

پونٹنگ نے اس کے بعد ڈیمین مارٹن (88) کے ساتھ 234 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی اور انڈین بولرز کو تگنی کا ناچ نچایا

انڈیا کے بلے باز ڈٹ کر مقابلہ نہیں کر سکے اور پوری ٹیم 39.2 اوورز میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس میچ میں گلین میک گرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد میں ٹنڈولکر کے یادگار 175 رنز

2009 میں انڈیا کے دورے کے دوران کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے پانچوں اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے شان مارش (112) اور شین واٹسن (93) کی شاندار اننگز کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 350 کا بڑا اسکور کیا

تاہم ٹنڈولکر کی دھواں دار بلے بازی سے انڈیا یہ ہدف پورا کرنے کے قریب آ گیا لیکن دوسرے اینڈ سے گرتی وکٹوں کے باعث میزبان ٹیم محض تین رنز سے ہار گئی

ٹنڈولکر نے اس میچ میں 141 گیندوں پر 175 رنز بنائے تھے

پونٹنگ نے اس سنسنی خیز میچ کے بعد کہا تھا ”یہ حیرت انگیز مقابلوں میں سے ایک تھا اور یقینی طور پر سچن کی اب تک کی بہترین اننگز میں سے ایک تھی“

2011 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں انڈیا کی جیت

انڈیا میں ہونے والے 2011 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں کا ایک بار پھر آمنا سامنا ہوا لیکن رکی پونٹنگ کے 104 رنز کے باوجود آسٹریلیا یہ ناک آؤٹ میچ ہار گیا

مین آف دی میچ یوراج سنگھ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کا دباؤ کچھ ہی اور تھا

احمد آباد میں فتح کے لیے 261 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے انڈیا نے ٹنڈولکر اور گوتم گمبھیر کی نصف سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف کو پانچ وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورا کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی

اس جیت نے انڈیا کے حوصلے بلند کر دیے تھے، جس نے پہلے موہالی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان کو اور پھر ممبئی میں ہونے والے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر 1983 کے بعد دوسرا ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا

جے پور میں کوہلی کے ناقابل شکست 100 رنز

آسٹریلیا کے 2013 میں انڈیا دورے کے دوران دوسرے ون ڈے میچ میں وراٹ کوہلی نے جے پور کی پچ پر صرف 52 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنا کر انڈیا کو نو وکٹوں سے کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا

انڈیا نے 360 رنز کے کامیاب تعاقب میں آسٹریلوی گیند بازی کو پچھاڑ کر رکھ دیا تھا جس میں اوپنرز روہت شرما نے 141 رنز اور شیکھر دھون نے 95 رنز بنائے

لیکن کوہلی نے مچل جانسن کی قیادت میں اپوزیشن ٹیم کے خلاف آٹھ چوکے اور سات چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست سنچری بنائی

2015 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی جیت

آسٹریلیا نے چار سال بعد سڈنی میں انڈیا سے اپنی 2011 کی شکست کا بدلہ لیا، جب سٹیو سمتھ کی سنچری کی بدولت دھونی کی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 95 رنز سے ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہو گئی

جب کپتان مائیکل کلارک نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سمتھ نے اس میچ میں 93 گیندوں پر 105 رنز بنا کر آسٹریلیا کے سکور کو 328 رنز تک پہنچا دیا

ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی پوری ٹیم 233 پر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پانچویں ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

Tags:

Australiaaustralia tour of india 2001australia tour of india 2001 odi seriesaustralia tour of india odi series 2001australia vs india final matchCricket AustraliaIndiaindia australia finalindia tour of australiaindia tour of australia commentaryindia tour of australia highlightsindia vs australiaindia vs australia 1996 world cupindia vs australia 2001india vs australia 2007india vs australia 2013 odi series 360 caseindia vs australia 2023india vs australia dream11 predictionindia vs australia finalindia vs australia final 2023india vs australia final highlightsindia vs australia final matchindia vs australia highlightsindia vs australia liveindia vs australia odi 2013 highlightsindia vs australia odi 2013 highlights nagpurindia vs australia world cup 2023 finalworld cup 2023world cup 2023 finalworld cup 2023 final india vs australiaworld cup final
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گرمی سے منسلک اموات 2050 تک تقریباً 400 فیصد بڑھ جائیں گی

Next

بدنامِ زمانہ ظالم ٹھگ بہرام کی کہانی، جس پر ریکارڈ 931 افراد کے قتل کا الزام لگا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme